سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیانت، امانت اور صداقت قائد اعظمؒ کی شناخت تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے خادم مسجد نبوی روضۂ رسول ﷺ الشیخ السید ہاشم بن احمد البدر المدنی کے وِصال پر گہرے دکھ اور غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز) کے زیراہتمام 15 روزہ فن خطابت و نقابت کورس شروع ہو گیا ہے۔ 15 روزہ کورس میں دورہ حدیث اور سینئر کلاسز کے 60 سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں روزانہ کی بنیاد پر فن خطابت، فن نقابت، شخصیت سازی کے مختلف انداز اور دیگر علمی موضوعات پر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز خصوصی لیکچر دیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 53 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’اسلام کا معنی و مفہوم کیا ہے؟‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 52 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے ڈائریکٹر تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’تکریم انسانیت کی اہمیت و قبولیت‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کی ضروری ہدایات برائے تنظیمات - مشترکہ / ذاتی کاروبار، انویسٹمنٹ، معاہدوں بارے اہم وضاحت - تحریک منہاج القرآن اور اس کی قیادت کسی کے مشترکہ / ذاتی کاروبار، انویسٹمنٹ، معاہدوں اور اقوال و افعال کی ذمہ دار نہ ہو گی۔
مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور اور انٹرفیتھ ایڈوینٹسٹ مسلم ریلیشنز کے تعاون سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ”ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔۔۔ آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آن لائن خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما اور سفیرِ یورپ کے لقب سے معروف علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے برطانیہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مذہبی و سماجی پروگرامز میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ ساجد محمود الازہری نے کہا کہ اللہ تعالی صبر و شکر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں متعدد مقامات پر ارشاد فرمایا ہے کہ وہ اپنے برگزیدہ اور پسندیدہ بندوں کو آزماتا ہے اور جو اس کی آزمائشوں پر پورا اترتے ہیں اور صبر و شکر کرتے ہیں انہیں وہ اپنے انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 27 نومبر 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تصنیف ’’القول المتین فی امر یزید اللعین‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماء و مفتیانِ کرام نے شرکت کی اور اس اہم اور فکری موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات اور ملفوظات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؒ نے عمر بھر اخلاق اور کردار سازی پر گفتگو فرمائی اور بندے کو اللہ کے قریب کرنے پر محنت کی۔ آپ کے خطوط اور کتب اصلاح احوال، قرب الٰہی اور عشق مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے لبریز ہیں۔ آپؒ نے فرمایا اللہ کے در پر جھکنے والے در در پر جھکنے سے بچ جاتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالمِ دین جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی صدر دار العلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے وصال پر گہرے رَنج و غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی عالمِ اسلام کے لیے گراں قدر علمی و عملی خدمات ہیں۔
انگلینڈ کی ممتاز ’’کوونٹری یونیورسٹی‘‘ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن بیانیہ پر طالبہ سمرہ مُرسلین نے “Islamic Theology as a Counter-Narrative to Terrorism: Analysing the Content, Extent and Impact of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri’s Works on Counter-Terrorism”کے موضوع پر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.