سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
انگلینڈ کی ممتاز ’’کوونٹری یونیورسٹی‘‘ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن بیانیہ پر طالبہ سمرہ مُرسلین نے “Islamic Theology as a Counter-Narrative to Terrorism: Analysing the Content, Extent and Impact of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri’s Works on Counter-Terrorism”کے موضوع پر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2022 میں مہمان خصوصی صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے بے خوف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام درس نظامی الشہادۃ الثانویہ، الشہادت العالیہ، الشہادت العالمیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو، سویڈن کے زیراہتمام منعقدہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے "تعلیماتِ قرآن کی روشنی میں اتباع رسول ﷺ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہر موقع پر آقا کریم ﷺ کی اطاعت اور اتباع بجا لاتے تھے۔
منہاج گروپ آف سکولز گوجرانوالہ زون کی سالانہ تقریب تقسیم ’’فرید ملت سکالرشپ‘‘ ایوارڈز 2022 منہاج ماڈل سکول علی پور چٹھہ میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالرشپ اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش پر اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت کے اشعار و فلسفہ کا مآخذ قرآن مجید ہے۔ آپ نے قرآن اور علوم القرآن کا عمیق نظری سے مطالعہ کیا، آپ کا منظوم اظہار خیال تفسیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امورخارجہ کے ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ)۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن کیلئے جامع المصطفیٰ مسی ساگا مسلم کمیونیٹی سنٹر، کینیڈا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی شرکت کی اور دعا فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن ہزارہ زون کی زونل کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس زین ھوٹل مانسہرہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون پروفیسر جاویدالقادری، غلام سرور لالہ مغل سیکرٹری فنانس پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پروفیسر امجد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی کتاب غنیۃ الطالبین سے درس دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء و صالحین کا ذکر کرنا، ان کی نسبت کا خیال رکھنا اور اسے مستحکم کرنے کی فکر کرنا، ان کی تعلیمات کو سننا اور ان پر عمل پیرا ہونا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور بڑی گیارہویں شریف کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2022ء کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔
پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن منہاج ویلفیئر اینڈ انٹیگریشن کے سربراہ اعجاز اعوان نے نوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوارا پولیس اسٹیشن کی سربراہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی معاملات اور دیگر موضوعات بات کی۔ انہوں اہلکاروں کو اعزازی شیلڈز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر زخمی رہنماؤں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
عالم اسلام کے معروف اسلامی سکالر میلان اٹلی کی جامع مسجد الواحد کے امام اور صدر مسلم کمیونٹی کوریز اٹلی یحییٰ سرجیو نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان قرآن اور تاجدار کائنات ﷺ کی حقیقی تعلیمات کی سیرت طیبہ سے اپنا تعلق مستحکم بنائے، یہی فلاح کا راستہ اور صراط مستقیم ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دھنی، ڈنگہ روڈ، کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کے ہمراہ مرکزی وفد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.