سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پہلی بار ایک سو نصابی کتب کو شائع کر دیا گیا ہے، طلباء کی سہولت کے لیے یہ تاریخی کام کیا گیا ہے اور نظام المدارس پاکستان پہلا تعلیمی بورڈ ہے، جس نے باقاعدہ نصاب کو کتابی شکل دے دی ہے۔ نئے نصاب سے متعلقہ نصابی کتب کی مدارس کو فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے مختصر وقت میں شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی خصوصی توجہات اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں مکمل کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر منہاج القرآن آسٹریلیا کے رہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا، انہوں نے منہاج القرآن کے رہنماوں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن میلبورن کے عہدیداروں اور کارکنان نے نشست میں شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے کارکنان، عہدیداروں اور قائدین کو ستائیسویں شب کے پروگرام کے کامیاب انعقاد اور عمدہ تنظیمی کارکردگی پر سرٹیفکیٹس دیئے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تنظیمی و دعوتی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، میلبورن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو ممبران، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹری جنرل محمد کبیر، منہاج القرآن انٹرنیشنل مشرقی و مغربی وکٹوریا کے صدر حامد علی تبسم، جنرل سیکرٹری محمد محسن، محمد خلیل، رفیع الدین قادری اور دیگر ممبران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا میں مختلف تنظیمی و دعوتی پروگراموں اور کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔
دورِ حاضر میں جہاں دینی علم سیکھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے، وہیں دینی فہم کے حصول کا ذریعہ سوشل میڈیا بن چکا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کثرت سے ایسا گمراہ کن میٹریل دیا جا رہا ہے، جس سے نئی نسل دینِ اسلام کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہو رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تحریکِ منہاج القرآن نے دین کے صحیح فہم کے اِبلاغ کے لئے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔ امن و سلامتی اور اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ذریعے سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں عام کرنے کے اس پراجیکٹ کو ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف 2022ء شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہو گیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتام دعا کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر ہزاروں معتکفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اشکبار تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 30ویں شب رمضان کو آخری نشست میں ’’طہارۃ القلوب‘‘، ’’قلب اور شہوات نفسانی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے اندر ایک موشن، خواہش اور عوامل ہیں۔ جب کوئی شے انسان کے دل کو کھینچ رہی ہے تو اس صورتحال کو شہوت کہتے ہیں۔ شہوات نفسانی سے بچنا گمراہی سے بچنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں تربیتی نشست منہاج السالکین ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان راہ سلوک کا مسافر ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرے۔ جب آپ اللہ کی طرف روحانی سفر پر نکلیں تو اس پر ثابت قدم رہیں۔
شہراعتکاف میں 29ویں شب رمضان المبارک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سلسلہ وار سیریز ’’طہارۃ القلوب‘‘ میں ’’امراض قلب‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غل، حقد اور حسد انسان کا خون چوس لیتے ہیں، اس کا سکون اور چین چوس لیتے ہیں۔ جب دل میں حسد آ جاتا ہے تو یہ جان لیوا بن جاتا ہے اور حسد کرنے والے پر جنت حرام کر دی جاتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں مرکزی سیکرٹریٹ میں خدمات سرانجام دینے والے نائب ناظمین اعلیٰ، مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور سٹاف ممبران، پاکستان بھر سے تحریک منہاج القران و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور تنظیمات کو تظیمی امور میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے پر گولڈ میڈل، شیلڈز اور ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایوارڈ، میڈلز اور شیلڈز دیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میڈلز، شیلڈز اور ایوارڈ وصول کرنے والے مرکزی قائدین اور رہنماوں کی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔
منہاج پبلی کیشنز کے زیراہتمام رمضان المبارک 2022 اور اعتکاف کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتب طبع ہو کر منظر عام پر آئی ہیں اور بعض کتب کے اضافہ جات کے ساتھ نئے ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے آٹھویں روز ”طہارۃ القلوب (باطنی امراض اور ان کا علاج)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گناہ ظاہر کے بھی ہوتے ہیں اور باطن کے بھی، لیکن اللہ رب العزت باطن کے گناہ پہلے دیکھتا ہے۔ اللہ تعالی ظاہری اعمال کو نہیں بلکہ دلوں کے حال اور نیت کو دیکھتا ہے۔ نیک کام کرنے کی صرف نیت کرنے کا اجر اتنا زیادہ ہے کہ اسے جہاد کے برابر قرار دیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع ٹورانٹو میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا، انہوں نے لیلۃ القدر میں استغفار کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ استغفار اور توبہ کرنا بندگی کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا رد نہیں کرتا بلکہ اس کا اجر قیامت کو ملے گا۔ روحانی اجتماع میں الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ساتویں شب ’’لیلۃ القدر‘‘ کے سالانہ عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’قرب الہی‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفس، شیطان، خواہش اور دنیا، یہ چار عناصر ہیں، جو بندے کو اللہ کی قربت سے محروم کرتے ہیں۔ عالمی روحانی اجتماع کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رقت امیر دعا کرائی۔ اس موقع پر عالم اسلام و پاکستان کی ترقی و خوشحالی، انسانیت اور امت کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
حریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان، لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 2022ء جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں شروع ہو گیا۔ عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب اور دعا بھی فرمائیں گے۔ روحانی اجتماع شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.