سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے طلبہ نے مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’اللغة العربية لغة الاسلام‘‘ منعقد کیا۔ جس میں طلبہ نے مدلل انداز عربی زبان کے ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل ہو گیا ہے ترجمہ کی تکمیل پر اوسلو ناروے میں پروقار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طلبہ تنظیم بزمِ منہاج کے زیراہتمام طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ’تقریر کورس 2022‘ کلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریر کورس کی تکمیل پر کلاس کی اختتامی تقریب 31 دسمبر 2022ء کو ہوئی۔
تحریک منہاج القرآ ن کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناروے (اوسلو) میں منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کی آمد پر خود احتسابی کرنی چاہئیے، مومن کا آنے والا کل گزرے ہوئے کل سے بہتر ہونا چاہئیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 54 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’رفاقت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
17واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتب میلہ ”انٹرنیشنل بک فئیر“ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کی پرشکوہ عمارت میں ہوا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ دن دس بجے سے رات دس بجے تک کراچی ایکسپو سنٹربلا کسی وقفہ کے جاری رہا۔ انٹرنیشنل کتاب میلہ پاکستان کے اڑھائی سو سے زائد پبلشرز کے علاوہ دیگر ممالک کے پچاس سے زائد پبلشرز کی مختلف موضوعات پر کتب موجود تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناروے میں نمازِ جمعہ ادا کی، نمازِ جمعہ کی امامت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کروائی، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران و وابستگان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا موبائل ایپلی کیشن کا Beta Version جاری کر دیا ہے، ڈاؤن لوڈ کریں اور تجاویز سے نوازیں۔ منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا سرچ انجن کی صورت میں ایک ایسا ڈیجیٹل ذخیرہ ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا، سیکڑوں تصانیف اور ان کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز موجود ہیں۔
تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی اور شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن اور تمام فورمز کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سائتامہ کن کازوشی، جاپان کے زیراہتمام محفل درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل مناقب پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مختصر دورانیہ کا خطاب پلے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیانت، امانت اور صداقت قائد اعظمؒ کی شناخت تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے خادم مسجد نبوی روضۂ رسول ﷺ الشیخ السید ہاشم بن احمد البدر المدنی کے وِصال پر گہرے دکھ اور غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز) کے زیراہتمام 15 روزہ فن خطابت و نقابت کورس شروع ہو گیا ہے۔ 15 روزہ کورس میں دورہ حدیث اور سینئر کلاسز کے 60 سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں روزانہ کی بنیاد پر فن خطابت، فن نقابت، شخصیت سازی کے مختلف انداز اور دیگر علمی موضوعات پر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز خصوصی لیکچر دیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 53 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’اسلام کا معنی و مفہوم کیا ہے؟‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.