سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔ ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔
پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں اساتذہ کرام کے وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی، فلاحی اور تربیتی پروجیکٹس کے حوالے سے معلومات دیں اور کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لئے اساتذہ، علماء و مشائخ، میڈیا اور والدین کا کردار اہم ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم (مرحوم) اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء حاجی منظور حسین مشہدی کے بھائی غلام سرور (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی (قل خوانی) کی محفل جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومین کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور پسمانگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نیوساوتھ ویلز کے زیراہتمام یوتھ کانفرنس 2022ء کا انعقاد مقامی تھیڑ ہال میں کیا گیا، یوتھ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو ساوتھ ویلز، وکٹوریا، میلبورن اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’آسٹریلیا میں مسلم نوجوانوں کو درپیش چیلنجز‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملٹی میڈیا کے دور جدید میں نوجوانوں کو ہر سطح پر فکری، تربیتی، سیاسی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ ان سے کماحقہ مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو ایک خاص مقصد دینا ہو گا۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی معاشرہ کی تشکیل ہی مصطفوی انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت، تعلیم اور تربیت کا فروغ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا راستہ ہے، اس لیے تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیکر تنگ نظری اور متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی خطاب میں جملہ تنظیمات و فورمز بشمول پاکستان عوامی تحریک کو آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 25 ہزار ’’مراکز علم‘‘ قائم کرنے کا ہدف دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشنز حاجی منظور حسین مشہدی کے بڑے بھائی غلام سرور رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے، اِنّا لِلّٰهِ وَ اِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔ ان کی نمازِ جنازہ 12 جون 2022 سہ پہر 5 بجے لاہور میں واقع بہاولپور روڈ مزنگ میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ محمد جواد حامد کے والد گرامی چودھری محمد سلیم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ 12 جون 2022ء بروز اتوار بعد از نمازِ عصر ساڑھے 5 بجے جامع شیخ الاسلام (ماڈل ٹاؤن لاہور) میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت شروع ہو گیا، اجلاس میں اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، ڈاکٹر رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ محمد ادریس رانا، راجہ زاہد محمود، سردار شاکر خان مزاری، احمد نواز انجم، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق الرحمن، علی عباس بخاری، نور احمد سہو، جواد حامد، ڈاکٹر فرح ناز، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، محمد عثمان خان، علی وقار قادری اور دیگر ممبران شوریٰ شریک ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کی تنظیمات کے نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور نے اپنے اپنے زونز اور فورمز کی رپورٹ پیش کی۔ جس پر چیئرمین سپریم کونسل نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
ممتاز ہدایت کار، رائٹر، فلمساز سید نور اور ان کی اہلیہ معروف آرٹسٹ صائمہ نور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے ”آغوش آرفن کیئر ہوم“ کا دورہ کیا اور پورا دن یتیم بچوں کے ساتھ گزارا۔ سید نور اور صائمہ نور نے دوپہر کا کھانا یتیم بچوں کے ہمراہ بیٹھ کر کھایا۔ صائمہ نور معصوم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور انہیں پیار کیا۔ آغوش آرفن کیئر ہوم پہنچنے پر ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چوہدری، شبیر احمد، طیب ضیاء نے استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری کی قیادت میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین، مایہ ناز قومی کرکٹر کامران اکمل سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کامران اکمل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں مذہبی، علمی، فلاحی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی رکن قاضی محمد شوکت مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر سکندر پور ضلع ہری پور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں اب تک پڑھا گیا درود پاک حضورﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 5 کھرب 22 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار اور573 ہو گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے مورخہ 31 مئی 2022ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کو دورہ کیا۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ویب سائٹس، سافٹ وئیرز اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ نے فہم دین پراجیکٹ پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جسے معزز مہمانوں نے نہایت سراہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.