سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصلاحی، فلاحی جدوجہد اور تجدیدی خدمات کسی ایک طبقہ کے لیے نہیں بلکہ پوری امت کے لیے ہیں۔
نظام المدارس پاکستان کا اہم اجلاس سرپرست و چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہدایات جاری کیں کہ نظام المدارس پاکستان سے الحاق کرنے والے مدارس دینیہ کو رجسٹریشن، نصاب سمیت جملہ انتظامی و تدریسی امور میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔
دین کی حفاظت خالی تقریروں اور محض رسومات کی ادائیگی سے نہیں ہو گی۔ حفاظت دین کے لئے اخلاص نیت، تزکیہ نفس ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فہم دین پراجیکٹ کے تحت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے، بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے راہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، رانا نفیس قادری، عبدالرحمن، الیاس ڈوگر اور مرکزی رہنماء و کارکنان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں کشمیر کے زیراہتمام چوتھی سالانہ ’’منہاج القرآن کانفرنس‘‘ مرکزی ادارہ منہاج القرآن چھتری پورہ شوپیاں میں 12 ستمبر 2021ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مشائخ عظام ڈاکٹر پیر نثار احمد مبارکی، سرپرست حقانی میموریل ٹرسٹ سید حمید اللہ حقانی، سرپرست غوثیہ عربی کالج ابن الحفیظ سید محمد شفیع اندرانی، سرپرست دارالعلوم ہمدانیہ دورہ ییزادہ غلام جیلانی اور الحاج عبدالرشید خان نے کی۔ کانفرنس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی سالانہ کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام تمام فورمز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر میاں عبدالقادر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا ہر کارکن گلی گلی جائے اور ظالم نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی جدوجہد کا حصہ بنے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن سیالکوٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نظریاتی، فکری اور دعوتی تحریک ہے، جس نے ملک بھر میں اصلاح احوال کے ساتھ اصلاح معاشرہ کا مقصد بھی پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے سویرے کے لئے ہر فرد تک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام پہنچائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حافظ محمد ادریس الأزہری کو عالم اسلام کی عظیم درسگاہ الأزہر یونیورسٹی قاہره (جامعۃ الازہر مصر) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔ حافظ محمد ادریس الأزہری کو الازہر یونیورسٹی قاہره کے کلیۃ اصول الدین قاہرہ کے شعبہ ’’قسم الدعوۃ والثقافۃ الاسلامیہ‘‘ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری امتیازی پوزیشن میں جاری کردی ہے۔ ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ’ڈنمارک میں دعوت و تبلیغ کے وسائل اور اسلامی مراکز کا کردار‘ پر تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ فہم دین پراجیکٹ کا دائرہ بیرون ملک تنظیمات تک بڑھایا جائے۔ سوشل میڈیا کے تمام ٹولز کو دین سیکھنے، سکھانے اور پھیلانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن اور جدید سائنس، توحید و رسالت، احادیث، سیرت النبی ﷺ، تصوف، اعمال، اخلاقیات، تکریم اہل بیت اطہار علیہم السلام، انسانی حقوق، انسداد انتہا پسندی، تعلیم و تربیت اور فروغ امن کے موضوعات پر ایک ہزار سے زائد کتب کا علمی خزانہ امت کو عطا کیا ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے۔ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔ وفد میں جی ایم ملک، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، عبد الحفیظ چوہدری، حاجی محمد اسحق، اقبال مرتضیٰ اور شبیر احمد شامل تھے۔
منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے یادگار شہداء مناواں، یادگار شہدا باٹا پور اور جائے شہادت میجر عزیز بھٹی شہید پر حاضری دی اور پھول رکھے ۔ یوم دفاع 6 ستمبر 2021ء کے موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں امیر لاہور رانا نفیس قادری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن لاھور کے زمہ داران اور کارکنان بھی وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے لاہور میں مقیم افواج پاکستان کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا، اور کہا کہ عظیم شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے 21 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن حافظ غلام فرید، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین اور عامر حسن شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام منڈی بہاوالدین میں تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور کیمپ کے اغراض ومقاصد، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور نتیجہ خیزی کے ذرائع کے حوالے سے خطابات کیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ یوکے کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی اصغر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل مدینہ الزھراء میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ بھر سے معروف علماء و مشائخ عظام کے علاوہ منہاج القرآن برطانیہ کے سکالرز، منہاج یورپین کونسل کے قائدین اور منہاج القرآن یورپ کے وابستگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ موت و حیات کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔
منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام پاک گیرژن کالج ننکانہ صاحب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تمام فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد اویس طاہر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.