سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اگست 2021 کو بعد نماز عشاء مقامی بارگاہ میں انجمن حسینیہ چلی کے تعاون سے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے صدر احمد حسن سلہری نے خطاب کیا۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 21 کروڑ عوام کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت شاد اور آباد رکھے اور اسے بدخواہوں کی منفی چالوں سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے کمزوروں کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔ بانی پاکستان نے ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے قوم کو ایک نسخہ کیمیا دیا تھا۔ بانی پاکستان نے فرمایا تھا قرآن مسلمانوں کا ہمہ گیر ضابطۂ حیات ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے کے متعلق رہنمائی مہیا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”ہم سب کا پاکستان“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ جنگلات اور درختوں میں اضافہ شاندار قومی مہم ہے لیکن ماضی میں جنہوں نے بے دردی سے جنگلات اور درخت کاٹے ان کا محاسبہ بھی ضروری ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے وابستہ طاقتور مافیا نے چھانگا مانگا کا پورا جنگل کاٹ کھایا۔ اس پر پنجاب اسمبلی میں ایک دن بحث بھی ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کے لئے کمیشن بھی بننا چاہیے۔
منہاج القرآن حافظ آباد اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام تین روزہ محفل ذکر اہل بیت و کانفرنس کا انعقاد مارین گولڈ مارکی میں کیا گیا۔ پہلے روز کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہل بیت اطہار علیھم السلام، شہادت امام حسین علیہ السلام، پیغام حسین اور اسلام دین و محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ باطل کے سامنے جرات کے سامنے ڈٹ جانا پیغام حسین ہے۔
تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسز اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے عشرہ محرم الحرام میں 10 روزہ محافل، فکری نشستوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام میں پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹ و پی پی سطح پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ”محرم الحرام ماہ اعلائے کلمۃ الحق“ کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے اظہار خیال کرتے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا عملی پیغام ہے۔ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی عظیم قربانی سے احترام انسانیت کو بقاء نصیب ہوئی، دین مصطفی ﷺ کو تحفظ ملا اور اسلام کے عظیم نظام مشاورت و جمہوریت کو زندگی ملی۔
تحریک منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سنئیر ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ظہرانہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سابقہ ناظم نشر و اشاعت ارشد تبسم، صدر سالمیہ تنظیم شاہد حمید سندھو، ممبر مجلس عاملہ شوکت گھمن اور سالمیہ تنظم کے ممبر محمد زاہد مغل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز دی گئیں۔
صطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام شجرکاری مہم "گرین پاکستان موومنٹ" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اپنے حصے کا درخت لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، علی قریشی صدر ایم ایس ایم لاہور، راشد مصطفوی ناظم دعوت ایم ایس ایم، احمد حسن جٹ صدر ایم ایس ایم منہاج یونیورسٹی اور منہاج یونیورسٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مختصر دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ایمسٹرڈیم میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں۔ ان کی ذمہ داریاں اور چیلنجز دوہرے ہیں۔ انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لئے رزق حلال کمانے کے لئے محنت بھی کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کے سفیر اور ترجمان بھی ہوتے ہیں۔
نظام المدارس پاکستان کی طرف سے مدرسین کو ویکسین لگوانے کی ہدایت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم کے مثالی انتظامات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جملہ قیادت بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے تمام ممالک، MWF ہیڈ آفس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کو مبارکباد دی ہے۔ آپ تمام نے ذمہ داران کے نام اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے ہر سال کی طرح امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام ممالک، MWF ہیڈ آفس اور پاکستان چیپٹر نے فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے اپنا شاندار انتظامی کردار ادا کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام اوڈنسے میں تیرہ سے تیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے 2 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچے اور بچیوں نے بھر پورشرکت کی۔ اسلامک لرننگ کورس کے ذریعے بچوں کو طہارت، وضو، غسل، نماز اور نمازِ جنازہ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ محترم عامر حسین بٹ نے ڈینش زبان میں بچوں کو بریف کیا جبکہ علامہ محمد ندیم یونس(صدر منہاج القرآن اوڈنسے) نے سوال و جواب کی نشست کے ذریعے بچوں کو جدید مسائل سے آگاہ کیا۔ بہترین نتائج کے حصول کے لیے ملٹی میڈیا کا استعمال کیا گیا۔ محترمہ ماریہ شاہ صاحبہ اور محترمہ صائمہ حسنین صاحبہ نے اردو اور ڈینش زبان میں بچیوں کو فقہی مسائل سے آگاہ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے موقع پر اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا عظیم تہوار ہے، ہر عظیم مقصد اور منزل کا حصول جذبہ ایثار سے مشروط ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر حج کے مقدس ایام میں عبادت کرنے اور فریضہ قربانی ادا کرنے کی توفیق سے بہرہ مند فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج بیت اللہ کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کرتے ہوئے کوئی گورا، کالا، امیر، غریب، چھوٹا، بڑا نہیں ہوتا سب اللہ کے حضور عجز و انکساری کے ساتھ سربسجود ہوتے ہیں اور رحمت کے طلب گار بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کی تعلیمات اللہ سے ڈرنا، تقویٰ و طہارت اختیار کرنا اور مضبوط ارادے کے ساتھ شیطانی وسوسوں سے بچنے کی کوشش کرنا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی قربانی مہم کے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سال 10 لاکھ مستحقین تک قربانی کا گوشت اور حصہ داران تک حصہ پہنچانے کے لئے رضا کاروں پر مشتمل سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شدید موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے اور بلا تاخیر حصہ داران اور مستحقین تک گوشت کی فراہمی ایس او پیز کے نمایاں پہلو ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.