منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت سکندر باچہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالر حافظ احمد جمال ناصر تھے جو اس تقریب کے لئے پاکستان سے تشریف لائے۔ جبکہ جاوید شہاب، حافظ غلام فرید، قادری صابر حسین صابری اور علامہ قاری قدرت اللہ سلطانی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد طیب شمیم نے حاصل کی، قاری قدرت اللہ سلطانی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔مطیع الرحمن اور حافظ تنویر حسین شاہ نے خوبصورت انداز میں شیخ الاسلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت ومحبت پیش کیا۔حافظ احمد جمال ناصر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تجدیدی کارناموں اور تحقیقی خدمات کے حوالہ سے خوبصورت خطاب کیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کی عالمگیر ہمہ جہت کاوشوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔سکندر باچہ نے کہا کہ جو کوئی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن سے دلی وابستگی اختیار کرتا ہے وہ اس کے فیوض وبرکات کاخود مشاہدہ کرتا ہے۔

تقریب کا اختتام حافظ غلام فرید کی دعا کے ساتھ ہوا ، انہوں نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور حفاظت وصحت یابی کے لئے دعا کی۔آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top