ڈاکٹر طاہرالقادری کا عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی ورکرز کنونشن 30 دسمبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ پاکستان بھر کے شہروں اور بیرونی دنیا کے 90 ممالک سے لاکھوں لوگ نے شرکت کی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کو مین سٹریم میڈیا اور چینل 92 کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کیا گیا۔

کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔


14 Jan Awami March: Shaykh-ul-Islam Important... by ChannelNineTwo

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر سے آج تک جن جگہوں پر زلزلہ برپا ہوا، اور اپنی اخلاقی پستی کی وجہ سے کردار کشی کی مہم چلانے والے بھی آج تک یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔

انہوں نے اس کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ جو پروگرام اور ایجنڈا میں نے دیا اس پر کوئی ایک شخص ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکا، کہ یہ ملکی یا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ یہ بھی اللہ کا کرم ہے۔

انہوں نے کہا میرا اللہ گواہ ہے کہ میں نے منہاج القرآن کے پیسے سے آج تک ایک کپ چائے کا نہیں پیا، اور ایک لقمہ روٹی کا نہیں کھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں باقی دنیا کے خزانوں پہ لعنت بھیجتا ہوں، مجھے گنبدِ خضراء کا خزانہ کافی ہے، اور کارکنوں کی ایثار و قربانی کافی ہے۔ 14 جنوری کو جھرلو پارلیمنٹ معطل ہوجائے گی اور عوام جس کو کیئرٹیکر مانے گی وہی نظام چلے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا اب اقتدار کے ایوانوں میں پیسے اور طاقت کے بل بوتے کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کے وسائل چند شہزادوں کے نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کے لیے ہونگے۔ ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم، گورنر ہاؤسز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز حلال نہیں ہیں اس ملک میں جس میں غربت عام ہو اور لوگ مررہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بکے ہوئے قلم اور زبانیں زیادہ شور مچا رہے ہیں۔

کنونشن میں خاص بات یہ کہ منہاج القرآن کے کارکنوں کی ایثارِ و قربانی نے ایثار صحابہ کی یاد تازہ کر دی۔ قربانی پر قربانی دینا تو میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور صحابہ کی سنت ہے۔ جنگ احد میں زخمی ہونے والے گھر واپس پلٹے ابھی زخموں پر پٹیاں بھی نہیں باندھیں تھی کہ آقا علیہ السلام نے دوبارہ بلالیا کہ دشمن نے دوبارہ حملہ کیا ہے پلٹ آؤ، زخم بھول گئے اور قربانی کے بعد قربانی کے لیے نکل پڑے۔ آج منہاج القرآن نے دوبارہ قربانی کے بعد قربانی دے کر اسوہ صحابہ کو زندہ کر دیا ہے۔

23 دسمبر کے بعد 10 جنوری کے لیے قربانی، یعنی قربانی کے بعد قربانی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے گھر کا تمام زیور 14 جنوری کے مارچ کے لیے پیش کر دیا۔ یہ موقع دیدنی تھا، لوگوں نے حد کر دی، دنیا بھر کے کارکنوں نے چند لمحوں میں کروڑوں روپے اور زیورات وغیرہ اپنا سارا کچھ شیخ الاسلام کے قدموں میں پیش کر دیا۔ اور دنیا بھر کو بتا دیا کہ انقلابی کارکنان ایسے ہوتے ہیں۔

چکوال

چوک اعظم، لیہ

کینیڈا

تصحیل نارووال

ڈسکہ

گڑھا موڑ، وہاڑی

تحصیل حویلیاں، ایبٹ آباد

ایبٹ آباد سے تصویری جھلکیاں

چکوال سے تصویری جھلکیاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top