زلزلوں کا آنا اللہ کی ناراضگی کو ظاہر کر رہا ہے، پوری قوم اللہ کے حضور گڑگڑا کر اجتماعی توبہ کرے۔ خرم نواز گنڈا پور

قدرتی آفات معاشرے کو جھنجھوڑنے کیلئے آتی ہیں کہ افراد اپنے اعمال کا محاسبہ کر لیں

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ہولناک زلزلے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلوں کا آنا اللہ کی ناراضگی کو ظاہر کر رہا ہے، پوری قوم اللہ کے حضور گڑگڑا کر اجتماعی توبہ کرے۔ قدرتی آفات معاشرے کو جھنجھوڑنے کیلئے آتی ہیں کہ افراد اپنے اعمال کا محاسبہ کر لیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top