طلبہ امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں۔ قاسم مرزا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پرفتن حالات میں طلبہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلبہ اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جبکہ اس موقع پر نعمان کریم، عاقب مصطفوی، نصیرانقلابی اور فرحان مصطفوی بھی موجود تھے۔ قاسم مرزا نے کہا کہ طلبہ امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اورمحبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ کی پرامن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top