پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کے ماموں جان ملک نذر حسین کی وفات پر عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

نمازجنازہ میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سمیت علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ملک طاہر جاوید کے ماموں ملک نذر حسین گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ یاد رہے کہ ملک طاہر جاوید کے ماموں کو جھگڑے کے دوران گولی لگی تھی۔ کچھ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ملک نذرحسین کے جنازے میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد، راولپنڈی کے قائدین، کارکنان سمیت علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جن میں خان سرورخان، کرنل ریٹائرڈ شیر خان، عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم، سردار منصور خان، ملک محمد افضل، علامہ حیدر علوی، مطلوب قریشی، امجد عباسی، رضوان مغل اور د یگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ملک طاہر جاوید اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top