اگر آج قوم اپنے حقوق کے لئے نہ اٹھی تو آنے والی نسلیں تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ علی اختر اعوان
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ہر کڑے وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پیر جابر علی ہمدانی، علی اختر اعوان، سردارمنصورخان، ساجد بھٹی، بشارت جسپال غلام علی خان اور دیگر کی شرکت
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علی اختر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے بے بس اور مجبور لوگو اٹھو اور اس ظالم نظام کو پلٹنے کے لئے کمر بستہ ہوجائو۔ اگر آج قوم نہ اٹھی تو آنے والی نسلیں تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اذان دے چکے ہیں اب جماعت ہونا باقی ہے جس کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کاحصہ بن کر ملک میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز دولتالہ کے علاقے ڈونگی کلاں میں اجتماعی شادیوں کی سالانہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر 15بیٹیوںکو دعائوں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الحاج پیر محمد جابر علی ہمدانی (آستانہ عالیہ بھنگالی شریف) نے کی۔ ہر بیٹی کو ایک لاکھ کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصورخان، ، صدر عوامی تحریک پنجاب بشارت جسپال، مرکزی کوآرڈینیٹرساجد بھٹی، ضلعی صدر عوامی تحریک راولپنڈی ملک افضل، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، صدر عوامی تحریک دولتالہ چوہدری جاویداقبال، قاضی احسان غفور، محمود الحق قریشی، چوہدری اسحاق، قاضی ادریس، قاضی افضل، چوہدری اسرارراجہ حسن اختر، مبشررندھاواکے علاوہ معززین علاقہ اورعوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ آخر میں تقریب کے روح رواں چوہدری جاوید اقبال نے مہمانوں شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس نیک کام میں جن احباب نے بھی تعاون کیا ہے ان کامشکور ہوں سب کے تعاون سے ہی منہاج ویلفیئرفائونڈیشن دولتالہ کے زیر اہتمام اجتماعی شایوں کی چھٹی سالانہ تقریب 15جوڑوں کو زندگی کے نئے بندھن میںپرودیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے۔ قدرتی آفات ہوں یا کوئی بھی مشکل گھڑی ہو منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ہر کڑے وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کاحصہ بن جائے تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔
تبصرہ