اٹلی: علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

کارپی (حسن زمان تارڑ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے عہدیدان اور کارکنان کے وفد نے ان سے تعزیت کی۔ تعزیت کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے صدر افضال سیال، ناظم مختار احمد قادری اور محمد اقبال شاہ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارکنان شامل تھے۔ انہوں نے علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top