کویت: فروانیہ میں مرکزی میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فروانیہ کے زیر اہتمام تیسری مرکزی میلاد کانفرنس 12 دسمبر 2016ء کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کی تنطیمات کے علاوہ کویت بھر سے مسلم کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے نثار نے کیا۔ صوفی تنویر، ناصر، خالد نقشبندی، محمد اویس، محمد رفیق، اعجاز قادری، ملک افضل اور بلال منیر قادری نے نہایت خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی۔

علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کائنات کی عظیم نعمت ہے۔ اس نمعت کا جتنا شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے ہی کائنات بنی۔ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کے سامنے آقا علیہ السلام کا پیغام امن عام کر رہے ہیں۔

خطاب کے بعد علامہ حسن میر قادری نے قرعہ اندازی کرتے ہوئے ایک خوش نصیب کا نام عمرہ کے لیے بھی چنا اور اسے مبارکباد بھی دی۔ پروگرام میں بلبلِ کویت شاہد حمید سندھو اور حافظ نثار نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ درود سلام کے بعد دعا ہوئی۔ آخر میں ضیافتِ میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top