ناروے: سہیل احمد رضا کا گوردوارہ درمن کا دورہ

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ یورپ میں ناروے کے شہر اوسلو میں سکھ کمیونٹی کی دعوت پر گوردوارہ درمن کا دورہ کیا۔ وزٹ میں چوہدری محمد فاروق وسن بھی ان کے ساتھ تھے۔ درمن گوردوارہ پہنچنے پر صدر گوردوارہ بابا گرو نانک جی درمن سردار منجوسویل سنگھ اور سردار ملیک سنگھ، سردار سرجیت سنگھ براڑ نے سہیل احمد رضا کا استقبال کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں کا گوردوارہ کمیٹی کے اراکین سے تعارف کرایا گیا اور انہیں گوردوارہ کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ وزٹ کے بعد سکھ کمیونٹی کے قائدین سے ملاقات کی نشست ہوئی، جس میں سہیل احمد رضا نے سکھ برادری کو پاکستان میں ان کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ اور ترقیاتی کاموں سے اگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سکھ مذہب کے پیروکاروں کی خدمت کرنا اور ان کی عبادتگاہوں کا تحفظ کرنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ جس پر سردار سوہر سنگھ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top