ساوتھ کوریا: فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب

مورخہ: 29 مئی 2021ء

dr fareed ud din qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا) نے کی جبکہ پاکستانی اور عرب کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

مرکزی محفل کا آغاز بعد نماز جمعہ ہوا، جس میں حافظ اطہر نے تلاوت قرآن مجید و نعت مبارکہ پیش کی جبکہ یمن سے تشریف لائے سکالر حافظ ابو انس نے ’’اللہ کے ولیوں کی نشانیوں‘‘ کے حوالہ سے گفتگو کی۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری کے حالات زندگی اور ان کے مقام ولائت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کے ولی اس کے دوست ہوتے ہیں۔ حضرت فرید ملت نے جب مقام ملتزم کو تھام کر اپنے لئے بیٹے کی دعا کی تھی تو اللہ رب العزت نے اپنے اس برگزیدہ بندے کی بات وک رد نہیں کیا، بلکہ اپنی نعمت سے نوازا اور آج پوری دنیا اس دعا کا ثمر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شکل میں دیکھ رہی ہے۔

محمد جمیل چودھری نے مزید کہا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوشوں سے استفادہ کے لئیے ہمیں ان کے خطابات سننے ہوں گے، ان کی کتابیں پڑھنی ہوں گی اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنی زندگیوں کو اس مرد قلندر کے ساتھ جوڑ کر وقت کے فرعونوں اور یزیدوں سے نبرد آزما ہونا ہو گا۔ اختتام پر فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عقیل مجاہد

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top