منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی عرس تقریب

مورخہ: 29 مئی 2021ء

dr fareed ud din qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے مرکز مسجد ’’غوث الاعظم‘‘ میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48ویں سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت محمد رضی نیازی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ) نے کی۔ اس موقع پر ہوسٹن بھر سے رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عرس کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری سید اسماعیل ہمدانی نے حاصل کی، جبکہ ممتاز ثناء خوان حافظ محمد مکرم نیازی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ حافظ سعید الحسن طاہر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے ٹی) نے حضرت فریدِ ملت ؒ کا مختصر خاندانی تعارف پیش کیا اور بطور والد اور سربراہِ خاندان آپکی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ علامہ افضال احمد قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر پورٹر) نے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے روحانی مقام و مرتبہ کے حوال ےسے کہا کہ آپ کشتہء عشقِ رسولﷺ اور صاحبِ کرامات اہل اللہ میں سے تھے۔ علامہ ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادریؒ کے اساتذہ و طلباء اور آپکے علمی مقام و مرتبہ کے حوالے سے گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر عبداللہ خان نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں ہدیہِ سلام کیا۔

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top