شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد جواد حامد کی خوش دامن (ساس) کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 29 مئی 2025ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد جواد حامد کی خوش دامن (ساس) کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (29مئی 2025) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن محمد جواد حامد کی خوش دامن(ساس) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ مرحومہ منہاج القرآن کے لائف ممبر اور سینئر رہنما ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی کی اہلیہ تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، شہزاد رسول،سعید اختر و یگر رہنماؤں نے محمد جواد حامد کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ سرگودھا ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top