تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام عظیم الشان ذکرِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام عظیم الشان "ذکرِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و شان پر مدلل، علمی اور فکری گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ذکرِ حسینؑ دین کی بقا کا ذریعہ ہے۔
کانفرنس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے محفل نے روحانی کیف و سرور سے لبریز اس پروگرام کو سراہا اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروگرام کا مقصد نسلِ نو کو اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرانا اور معاشرے میں امن، محبت اور اخوت کو فروغ دینا تھا۔
تبصرہ