پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، خرم نواز گنڈا پور کا اظہارِ خیال

Khurram Nawaz Gandapur Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ آج کی اس تقریب میں پاک چائنا سنٹر میں علم و معرفت کی خوشبو بکھر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے پوری دنیا کو یہ باور کروایا کہ اسلام امن، محبت اور رواداری کا دین ہے۔ انہوں نے اپنے تاریخی فتویٰ میں واضح کیا کہ دہشت گردی کا دنیا کے کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج کے اس دور میں چراغ علم روشن کیا۔ ان کی تصانیف اور خطابات نے نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے جوڑا اور امت کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی تقریبات میں بھی مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اور دانشوروں نے شیخ الاسلام کی علمی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ پوری امت کے مشترکہ علمی ورثے ہیں۔ آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو وقار عطا کر رہی ہے۔

Khurram Nawaz Gandapur Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Khurram Nawaz Gandapur Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Khurram Nawaz Gandapur Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top