سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام 17 نومبر کو مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مسز ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاون، مسز رضوانہ شاہد ناظمہ دعوت، ثمینہ عباس مصطفوی منہاج نعت کونسل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام حلقہ درود وسلام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود وسلام کے گجرے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن ریحانہ جاوید اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹرز لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام 12 نومبر کو پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں حضرت امام حیسن علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رابعہ انور ناظمہ تربیت کراچی ڈویژن، مس انیلہ ناظمہ دعوت کراچی ڈویژن، ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاؤن کراچی نے خصوصی شرکت کی۔
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راضیہ نوید (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسوہء سیدہ فاطمۃ الزہراہ رضی اللہ عنہا و سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی امین ہے۔ آج وقت نے ہمیں ایک ایسے دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے جہاں ایک طرف حسینی کردار ہے تو دوسری طرف یزیدی۔ اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم کون سی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد جس طرح سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے جرات مندی، ہمت اور حوصلہ کی مثال قائم کی ہے وہ امتِ مسلمہ کی خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے 6 ستمبر کو تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ پاکستان میں ماہ ستمبر کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ 6 ستمبر ہمارے غیور عوام اور بہادر افواج کی تاریخی معرکہ آرائیوں کا دن ہے۔ اس دن کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقاریب کا مقصد نئی نسل کو حقیقی معنوں میں ان جذبوں سے روشناس کرانا ہے جن کے تحت ہمارے اسلاف نے عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تسبیحہ شفیق نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام ساتویں سالانہ اسلامک لرننگ کورس (15جون تا 30جون 2013 ) کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی اور اندرونِ سندھ سے 40 طالبات نے شرکت ہیں۔ کورس کے انعقاد کا مقصد طالبات کو اسلام کے حقیقی پہلوؤں سے روشناس کروا کر انکی علمی، فکری، اخلاقی و روحانی تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔ کورس کی سرپرستی منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی بالخصوص ناظمہ تربیت محترمہ رابعہ انوار اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ کنیز عائشہ اور منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی کی پرنسپل محترمہ فوزیہ شوکت کر رہی ہیں۔
17 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عوام دشمن اور ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ’ریاست بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی جملہ عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام انتخاب سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نظام انتخاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے نظام انتخاب کے خلاف نعرے بھی لگائے
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کی نگران محترمہ مسرت ہارون نے کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاون کراچی کے زیراہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام لیاری کراچی کے علاقے گلشن کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر سے تمام مکتبہ فکر کی سینکڑوں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں بلند و بالا جذبات کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور سب کو مبارک باد دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گلستان کالونی لیاری، کراچی کے زیراہتمام مورخہ 20 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 2 بجے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف احتجاج اور گذشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے سانحہ آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیلاب اور ایسے واقعات خدا کی طرف سے ہم پر عذاب ہیں، ہمیں قران وسنت کی طرف لوٹنا ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل نمبر 7 لیاری، کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول کانفرنس کی نشست 9 فروری 2011ء بعد نماز ظہر مندرہ کمیونٹی ہال مندرہ آباد لیاری میں منعقد ہوئی۔ ہال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں اور کتبوں سے سجایا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام کیو ٹی وی کے تعاون سے کیو ٹی وی ہال نشترپارک کراچی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز شب 11 بجے ہوا تاہم ہال 2 گھنٹے قبل ہی بھر چکا تھا۔ ہزاروں سامعین یہاں براہ راست پروگرام دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس کے علاوہ کیو ٹی وی کے ہال کے باہر ہزاروں سامعین کے لئے بڑی ٹی وی سکرینیں بھی نصب کی گئی تھیں۔ یہاں ہزاروں حاضرین نے ٹی وی سکرین پر یہ پروگرام دیکھا۔ اس پروگرام کو کیو ٹی وی نے براہ راست پیش کیا۔ قبل ازیں شب 9 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لائیو انٹرویو کیو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان تسلیم احمد صابری تھے، انہوں نے اس میلاد کانفرنس کی بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ میلاد کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ جگہ نہ ملنے پر پنڈال سے باہر ہزاروں افراد کو پروجیکٹرز کے ذریعے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس دکھائی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.