سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ہانگ کانگ میں قونصل جنرل آف پاکستان بلال احمد بٹ نے 21 فروری 2020ء کو ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سپرنڈنٹ آف پولیس مسٹر وونگ وائی ہانگ اور ڈویژن کمانڈر کووی ڈویژن بھی موجود تھے۔ وزٹ کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان نے ہانگ کانگ میں ادارہ منہاج القرآن کووی چیانگ برانچ میں جمعۃ المبارک کی نماز بھی ادا کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد pp70 کے زیراہتمام عظیم الشان قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک محمد عارف چوہدری، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب اظہر علی مصطفوی، ملک محمد سلطان صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، سیٹھ ایوب رحمانی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستانی گلف انگلش سکول، فحاحیل، کویت کا دورہ کیا۔ پرنسپل میڈم عذرا خالد اور وائس پرنسپل مسٹر شہزاد نے سٹاف کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکول اسمبلی ہال میں طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ہیڈ کوارٹر کے دوسرے حصے کا تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور جملہ فورمز کے ذمہ داران اور منہاج القرآن یورپین کونسل کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابقہ صدر چوہدری ظفر سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس میں چوہدری ظفر کے گھر گئے اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی و تعزیت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’دعائیہ تقریب و محفل سماع‘‘ منعقد ہوئی، جس میں معروف قوال شیر علی و مہر علی اور ہمنواوں نے پرفارم کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن شاہ، آستانہ عالیہ دربار بابا صاحب پاکپتن شریف سے دیوان احمد مسعود قادری، بیرسٹر عامر حسن، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود، خرم نواز گنڈاپور اور علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب 20 فروری 2020 بعد از نماز ِعشاء کویت کے پوش علاقہ خیطان کے راجدھانی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران نے پرنسپل ممتاز الحسن باروی کی سربراہی میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیساتھ قائد ڈے تقریب منائی۔ تقریب میں شیخ الفقہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، رانا محمد اکرم قادری، علامہ محمد الیاس اعظمی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی اور دیگر سٹاف ممبران شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر ’’فاونڈرز ڈے‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 طلباء و طالبات کو لاکھوں روپے سے سکالر شپ ایوارڈ دئیے گئے اور یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور کلیریکل سٹاف میں سے 3 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائدڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، میجر محمد اقبال چغتائی، احمد کاظمی، مفتی سعید اختر، انجینئر جواد صادق اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید القادریہ جھنگ میں 19 فروری 2020ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین بھی بڑی تعداد میں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مؤرخہ 19 فروری 2020ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب لسبن پرتگال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں کشمیری رہنما فیصل شمیم اور ذیشان رفاقت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر پرتگال میں باقاعدہ تنظیم کی بنیاد بھی رکھی گئی جس میںنجم الحسن کوناظم ، عمران منور صدر، یاسر عارف سیکرٹری فنانس اور بابرمغل جنرل سیکرٹری وانچارج میڈیا سیل تحریک منہاج القرآن لسبن پرتگال کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کے لیے دعاکی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن فرانس کے قائدین و کارکنان، رفقاء و وابستگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.