سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نماز اللہ کی ناراضگی کو دور کرتی ہے اور صدقہ و خیرات سے بلائیں ٹلتی ہیں، انسانیت مشکل میں ہے، ذخیرہ اندوز اشیاء ذخیرہ کر کے ہلاکت نہ خریدیں، کورونا وائرس کا ایک پہلو طبی ہے جبکہ دوسرا روحانی ہے، عالمگیر وباء اللہ کی ناراضگی ہے، امت نماز کی عادت پختہ کر کے اللہ کو راضی کرے۔ برے اعمال کو اچھے اعمال میں بدلیں، نوجوان فرصت کے لمحات میں ترجمے کے ساتھ قرآن مجید پڑھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایبٹ آباد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ مدد کے لئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ماسک تیار کرنے میں مصروف ہے، ایبٹ آباد شہر میں ماسک کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اللہ پاک رضا کاران کی جملہ کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عالم انسانیت کو اس موذی وبا سے نجات عطا فرمائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے باجماعت نماز جمعہ کی ادائیگی کے احکامات کے موضوع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وباء اور قدرتی آفت کی وجہ سے جب انسانی جان کے لیے خطرات پیدا ہو جائیں تو میل ملاپ ترک کر دینا، فاصلے رکھنا اور خود کو محصور کر لینا نبوی تعلیمات کے عین مطابق ہے، نماز گھروں میں ادا کرنے کا حکم ہے، حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک موقع پر شدید بارش کی وجہ سے نمازیوں کو گھروں میں نماز کی ادائیگی کی تلقین کی اور اذان میں ”نماز کیلئے آؤ“ کے الفاظ کو نماز گھر اور جہاں ہو ادا کرنے کے الفاظ شامل کروائے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 24 مارچ کو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے موضوع پر خصوصی گفتگو کریں گے اور حکومت کو تجاویز دیں گے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزراء، وزارت صحت کے ذمہ داران، افسران، علمائے کرام، اینکر پرسن، کالم نویس ہر طبقہ، ہر فیملی اور ہر فرد یہ گفتگو ضرور سنے، انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا مشاہدہ کرتا رہا ہوں، تجاویز کی صورت میں اپنے مشاہدے سے آگاہ کرنا قومی، دینی، ملی فریضہ سمجھتا ہوں۔
کرفیو کی طرح لاک ڈاؤن نہ ہوا تو وبا بڑھے گی: ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کرفیو طرز کا سنجیدہ لاک ڈاؤن نہ ہوا تو معیشت بھی تباہ ہو گی اور وبا بھی برقرار رہے گی، کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں احتیاط اور پرہیز اس کا واحد علاج ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ہر فرد کا دینی ملی قومی انسانی فریضہ ہے کہ وہ اس جدوجہد میں شریک ہو جائے اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے، بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلے، خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی بچائے ہر شخص اپنے گھر کے اندر بھی مکمل تنہائی اختیار کرے، گھروں میں نماز پنجگانہ ادا کی جائے۔
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے باراتیوں کے بغیر شریک ہوئے، حکومتی ہدایات کے پیش نظر تقریب کو مختصر اور سادہ رکھا گیا، دولہا اور دلہنوں کے والدین کو علیحدہ علیحدہ بلا کر جہیز کا سامان ان کے حوالے کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دولہوں کو نقدی اور گھڑی کا تحفہ جبکہ ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان دیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 14 مارچ کو قرآن و سنت کی تعلیمات اور نبوی اقدامات و احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس جیسی جان لیوا آفات سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے، جسے بعد ازاں منہاج القرآن کی ویب سائٹ اور آفیشل پیجز پر جاری کیا جائے گا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ویڈیو لنک پر کورونا وائرس پر ہفتہ کی شب بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی گفتگو کی۔ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اسے ایک عالمگیر وباء قرار دیا گیا ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ملکی بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر رہی ہیں ان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔
مرکزی گوشہ درود منہاج القرآن میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے مرحومین کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، دعائیہ تقریب میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، محمود الحسن شاہ، علامہ لطیف مدنی و دیگر رہمناء و کارکنان اور مرکزی سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے اپنے دورہ ملتان کے دوران بانی متحدہ میلاد کونسل و مرکزی میلاد کمیٹی رکن الدین ندیم حامدی سے ملاقات کی اور انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفرآباد و جملہ فورمز کے زیراہتمام ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔
آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ کی چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان عثمان ڈار، چیئرمین زکوۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ عارف احمد خواجہ، پروفیسر منیر احمد، سرفراز احمد چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
منہاج القرآن کے آن لائن تعلیمی پراجیکٹ ای لرننگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچررز، پروفیسرز شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھکے زیراہتمام مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام منایا گیا، آپ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پرڈویژنل کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نوابشاہ عبدالستار چوہان، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، عبداللہ کمبھار، امداد کمبھار محمد طیب قادری ،محمد طلحہ قادری اور کارکنان بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.