سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر جواں سال رضا المصطفیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے وابستہ نوجوان محب وطن، ذمہ دار شہری اور الحمدللہ باعمل مسلمان ہیں۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت اور منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ لاہور کے زیرِاہتمام ملک بھر کی خواتین کے لئے مستقل تعلیمی ادارہ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز (برائے خواتین) میں 40 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
ظامت ِتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ٹیکسلا اور واہ کینٹ کا مشترکہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منہاج اسلامک سنٹر کری ٹیکسلا میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے جملہ صوبائی حلقہ جات کے عہدہداران نےبھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کا میر پور کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کا دورہ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر سید امجد علی شاہ شامل تھے۔ منہاج القرآن میر پور تنظیم کے راہنما ظفر اقبال، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق ودیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کی گئی۔ راہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات بھی دیں۔
مرکزی نظامتِ تربیت کے شعبہ کورسزکے زیرِانتظام ضلع مظفر گڑھ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ افتتائی تقریب 22 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی جس میں مرکزی کوآرڈینٹرکورسز علامہ محمد مسعود قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ تربیت وکوآرڈینٹر علامہ محمد سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس اور مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن سے انار خان گوندل، ملک نذیر اعوان، ناہیدہ راجپوت، عثمان ارشد، علامہ شبیر عباس اور حسنین ارشد نے بھی خطاب کیا۔ یہ کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر کری روڈ پر منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے سیکڑوں عہدیداران شریک ہوئے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں فرسٹ ائیر میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ 25 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوا، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج کرنل ریٹائرڈ محمد مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام لائبریری سائنسز اور نالج اکانومی کے موضوع پر دورہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تحقیق پر مبنی تعلیمی ڈگریوں کی قدر ہے، پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو ریسرچ بیسڈ نالج کی طرف آنا ہوگا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 20 ستمبر 2019ء کو اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک کے رہنماء امیر تحریک یونس القادری نے کی۔ اجلاس کا ایجینڈا میں MWF کے تحت میڈیکل کیمپ اور 2 مستقل بنیادوں پر کلینکس کے قیام اور اجتماعی شادیوں کی منظوری شامل تھی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ”لائبریری سائنسز نالج اکانومی“کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بین الاقوامی کانفرنس میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام انتہائی شوق سے کتب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ کتب بینی کے حوالے سے پاکستان کے عوام کی صورتحال اطمینان بخش نہیں بچوں میں اوائل عمری میں مطالعہ کی عادت ڈالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مظفرگڑھ بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود احمد مسعود نے بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں 15 روزہ فن خطابت کورس کا آغاز 18 ستمبر2019 کو ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں علامہ سرفراز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امر باالمعروف کی دعوت بحیثیت امت محمدی ہم سب پر فرض ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 153 واہگہ ٹاؤن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری مرحوم کی رسم چہلم 15 ستمبر 2019ء کو ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے اخلاص کیساتھ اپنی زندگی کو تحریک کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مولانا طارق جمیل کینیڈا میں تبلیغی دورے پر ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے کتب خانے کا دورہ بھی کیا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.