سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کے موضوع پر بے مثال تحقیقی خدمات انجام دینے پر انہیں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ”GIFA“ کی طرف سے دیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ساؤتھ افریقہ کی ممتاز سیاسی شخصیات، اراکین اسمبلی، وزراء، دانشور، بینکرز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں 15 ستمبر 2019ء کو مشہور صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آپ کے ساتھ منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساوتھ افریقہ وزٹ کے دوران کیپ ٹاون میں مزار شاہ عبداللطیف قادری صوفی رحمۃاللہ علیہ کے صاحب سجادہ عظیم بزرگ روحانی وعلمی شخصیت حضرت مولانا شاہ قطب الدین حبیبی صوفی نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
مزار حبیبیہ صوفی مسجد و مزار شاہ عبداللطیف قادری رحمۃاللہ علیہ RYLAND CAPE TOWN میں 15 ستمبر 2019ء کو شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں ’’خانقاہی نظام‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرون اولی کے مشائخ نے خانقاہوں پر خلفاء کو نہیں بٹھایا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 15ستمبر 2019ء کو کیپ ٹاون میں عظیم روحانی شخصیت حضرت محمد یوسف رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر منہاج القران انٹر نیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی قدیمی اور مرکزی مسجد القدس Gatesville Cape Town میں خطاب کیا۔ اس سلسلسہ میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں منہاج القرآن کیپ ٹاون کے عہدیداروں و کارکنان کے علاوہ مسلم کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ اور عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کام کرتی رہے گی، میں نے بطور چیئرمین اپنے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منتخب سپریم کونسل کو منتقل کر دئیے ہیں، بطور قائد تحریک منہاج القرآن قوم اور ملک کے لیے میری فکری، نظریاتی رہنمائی جاری رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود و سلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس 7 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جمعہ مسجد ڈربن میں پروگرام بعد نماز مغرب شروع ہوا اور عشاء تک جاری رہا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی مرکزی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 15 سمتبر 2019ء کو راوالپنڈی منہاج اسلامک سنٹر کری روڈ امیر حسین مسجد میں ہوا۔ اجلاس میں کشمیر ایشو پر تحریک کی پالیسی اور منہاج القرآن کے جملہ فورم کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے آفس سیکرٹری اور ناظم تربیت قاری احمد رضا قادری کا ختمِ قل 12 ستمبر 2019 کو مدرسہ مدینۃ العلم میں ادا کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور ضلع راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن شکار پور ضلع راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوا جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی صدر منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز الطاف حسین رندھاوا نے 7 ستمبر 2019 کو معروف شیعہ تعلیمی مرکز حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کے سربراہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کی طرف سے مورخہ گیارہ ستمبر 2019 کو علامہ محمد اعجاز ملک کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان کا بطور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی سنٹر تقرر فرمایا ہے اور آپ حال ہی میں ڈنمارک میں تشریف لائے ہیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے زوال کو کمال میں بدلنا چاہتی ہے تو حسینی کردار اپنا لے، حسینی کردار یہ ہے کہ ظلم کا منشور رکھنے والے یزیدیوں کے خلاف مفاہمت کی بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن منبر رسول ﷺ سے اسلامی اخوت اور ’’لا تفرقو‘‘ کا پیغام عام کررہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.