سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن لوئر سندھ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں جانور ذبح کئے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات نے قربانی کر کے گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے۔
عیدالاضحی جہاں عالم اسلام اور پاکستان میں خوشیوں کا پیغام لاتی ہے وہیں یورپ میں رہنے والے پاکستانی بھی اپنی بساط بھر اس موقع سے خوشیاں کشید کرنے اور ثواب کمانے میں محو نظر آتے ہیں لیکن یہاں کا عید کا رنگ پاکستان سے قدرے مختلف ہوتا ہے، مذہبی اجتماعات پہ خصوصاً منہاج القرآن کے سنٹرز پہ رش ہوتا ہے لوگ بیوی بچوں سمیت عید پڑھنے آتے ہیں۔
دارالافتاء تحریک منہاج القرآن کی اردو ویب سائٹ www.thefatwa.com کے نئے ورژن اور موبائل ایپلی کیشن ’’دی فتویٰ (TheFatwa)‘‘ کا افتتاح 9 اگست 2019 کو صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کیا۔ صدر دار الافتاء نے ویب سائٹ کے نئے ورژن کو جدید اور معاصر معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس تکمیل پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور اسلامیان پاکستان کو حج اور عید الاضحی کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں پر اپنا فضل فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان تکالیف اور آزمائش سے دو چار ہیں وہاں اللہ تعالیٰ ان کی غیب سے مدد فرمائے، ان کی مشکلات دور کرے اور ان کے لیے خوش و خرم زندگی گزارنے کے اسباب پیدا کرے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلام آباد کے جملہ فورمز کا 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور روحانی تربیت کا کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے اختتامی سیشن میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی اور مقامی قیادت کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء، وکلاء اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاآراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا (انگلش ٹرانسلیشن) کی تقریبِ رونمائی مانچسٹر یوکے میں 4 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا (انگلش ٹرانسلیشن) کی تقریبِ رونمائی مانچسٹر یوکے میں 4 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں الشیخ ڈاکٹر نور کبانی، پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، معروف برطانوی صحافی Carl Arrindell، پیس ایکٹویسٹ Swami Vishwa Anand، مانچسٹر کے لارڈ مئیر کونسلر عابد لطیف چوہان اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ چوہدری محمد اصغر وڑائچ کے والد گرامی انتقال کر گئے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری کی ہدایت پر مرکزی نائب ناظم علامہ غلام ربانی تیمور کی سربراہی میں ایک وفد نے چوہدری اصغر وڑائچ سے آبائی شہرگوجرانوالہ جا کر ان سے تعزیت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام دو روزہ الہدایہ کیمپ 3 اگست 2019ء کو اختتام پزیر ہو گیا۔ نوجوانوں کی نظریاتی، فکری تربیت اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ میں دوسرے روز اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی، منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے رہنماء ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر زاہد اقبال، سید علی عباس بخاری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اجتماع 3 اگست 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں گوشہ نشینان کے علاوہ منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مرکزی قائدین میں ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود، سعید اختر قادری، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ لطیف مدنی نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں نوجوانوں کی نظریاتی، فکری تربیت اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ کے دوسرے اور آخری روز یورپ بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم، عمل اور نیک نیتی یہ ترقی کے راستے ہیں، اگر علم ہے اور عمل نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور اگر علم بھی ہے، عمل بھی ہے اور نیت بھی نیک ہے تو یہ ایک کامیاب زندگی ہے، ہر شخص کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہے کہ اس کی ذات، علم اور تجربے اور توانائی سے دوسروں کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے؟
تحریک منہاج القرآن کے وفد نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کوچ اور سٹار اولمپئن خواجہ محمد جنید سے ان کے والد گرامی اولمپئن خواجہ محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا تین رکنی وفد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، منہاج القرآن لاہور کے رہنماء ثاقب بھٹی اور محمد سلیم ڈیفنس لاہور میں خواجہ جنید کی رہائش گاہ پر گیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہزاد رسول نے خواجہ جنید کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن گھوٹکی میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے ضلعی رہنما محمد امین کلوڑ، حلقہ درود انچارج عبدالخالق اور رفقاء و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹلی آزاد کشمیر کے زیراہتمام منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور رفقاء کا تنظیمی و تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القران، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، مرکزی ناظم تربیت نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اگڑا ضلع خیرپور کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن خیرپور کے ضلعی رہنما پیر سید ڈنل شاہ، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گھمبٹ سید غلام مرتضیٰ شاہ اور رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.