سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس ادارہ منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے عدنان جاوید مرحوم کی رسم قل و دعائیہ تقریب 2 جولائی 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور عدنان جاوید کے فیملی ممبرز نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فنانس محمد عدنان جاوید کی نماز جنازہ یکم جولائی 2019ء کو صبح 7 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کرائی۔ مرحوم کو منہاج یونیورسٹی میں روضۃ المخلصین قبرستان میں دفن کیا گیا۔ عدنان جاوید کا اتوار کو عارضہ قلب کے باعث انتقال ہوا تھا۔
ڈائریکٹر فنانس تحریک منہاج القرآن محمد عدنان جاوید کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے گوشہ درود میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ محمد الیاس اعظمی، ممتاز الحسن باروی، کالج آف شریعہ کے اساتذہ و طلباء، مرکزی قائدین تحریک منہاج القران، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور رفقاء و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے محمد عدنان جاوید (ڈائریکٹر فنانس تحریک منہاج القرآن) انتقال کر گئے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔ گزشتہ دنوں ان کو ہارٹ اٹیک ہوا، وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھے، مختصر علالت کے بعد وصال فرما گئے۔ انکی نمازِ جنازہ کل بروز سوموار صبح 7 بجے منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے ناظم اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل ساجد محمود قادری منہاجین انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل اور ہاسپتال میں داخل تھے۔ ساجد محمود قادری کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم منہاجین محمد مشتاق قادری، نظامت امور خارجہ سے وسیم افضل قادری اور علامہ غلام ربانی تیمور پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز دی گئیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی جبکہ انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تفہیم اللہ نے آسان کر دی اور عربی سیکھنا نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی القرآن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے فرینکفرٹ جرمنی میں CIBEDO۔BEITRÄGE کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین W ٹرول سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اقوام عالم، اتحاد بین المذاہب، امن و سلامتی اور تقابل ادیان کیلئے خدمات کا تفصیل سے تعارف کرایا۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی اور انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقابت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 46واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئیر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اپنے وقت کے جید عالم، صاحب تقویٰ، انسانیت سے محبت رکھنے والے ایک صوفی منش بندہ خدا تھے اور اعلیٰ صلاحیت کے طبیب تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم شہداء کی تقریبات کا انعقاد ہوا، تعزیتی تقاریب، قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون ہمارے اوپر قرض ہے۔ ہم اپنے کسی شہید اور زخمی کو نہیں بھولے۔ آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی، شہداء ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم نے پانچ سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور انصاف کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کے لیے پانچ سال پہلے جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں، سپریم کورٹ میں کیس لڑ کر نئی جے آئی ٹی بنوائی، جے آئی ٹی کو تمام ذمہ داروں کے فون کالز کا ڈیٹا اوراہم شواہد مہیا کیے جن کی بنیاد پر جے آئی ٹی نے نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر ذمہ داروں کے بیانات قلمبند کیے، کوئی بھی فون کالز ڈیٹا سے انحراف نہیں کر سکتا۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈویژن کوآرڈینیٹر عبدالستار چوہان، ضلعی امیر سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبد اللہ کمبھار، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی اور رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.