سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی اور انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقابت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 46واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئیر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اپنے وقت کے جید عالم، صاحب تقویٰ، انسانیت سے محبت رکھنے والے ایک صوفی منش بندہ خدا تھے اور اعلیٰ صلاحیت کے طبیب تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ سال مکمل ہونے پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم شہداء کی تقریبات کا انعقاد ہوا، تعزیتی تقاریب، قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون ہمارے اوپر قرض ہے۔ ہم اپنے کسی شہید اور زخمی کو نہیں بھولے۔ آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی، شہداء ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم نے پانچ سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور انصاف کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کے لیے پانچ سال پہلے جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں، سپریم کورٹ میں کیس لڑ کر نئی جے آئی ٹی بنوائی، جے آئی ٹی کو تمام ذمہ داروں کے فون کالز کا ڈیٹا اوراہم شواہد مہیا کیے جن کی بنیاد پر جے آئی ٹی نے نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر ذمہ داروں کے بیانات قلمبند کیے، کوئی بھی فون کالز ڈیٹا سے انحراف نہیں کر سکتا۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈویژن کوآرڈینیٹر عبدالستار چوہان، ضلعی امیر سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبد اللہ کمبھار، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی اور رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اور انکے ورثا کو انصاف دلانے کے لیے یوم شہداء منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنینشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ یوں تو ہر قتل قابل مذمت ہے لیکن یہ چودہ قتل اس لیے سنگین ترین ہیں کہ انکو حاکم وقت نے قتل کیا اور اس پہ ریاست خاموش اور نظام عدل گونگا بن چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون لاہور کے ایصال ثواب کیلئے 5 برسی پر تقاریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر، منہاج کالج آف شریعہ لیہ، منہاج گرائمر سکول چوک اعظم، میاں بہادر موڑ میں منعقد ہوئیں۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے سینئر رفقاء، اراکین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شہدائے ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی پر 17 جون 2019ء کو سندھ بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، منہاج القرآن اپر سندھ کے زیراہتمام مختلف اضلاع اور تحصیلوں سکھر، ڈہرکی ضلع گھوٹکی، لاڑکانہ، کھپرو، ٹنڈوآدم شہداد پور، دربار کھوڑا شریف، اگڑا ضلع خیرپور، شکارپور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر تحریک کے مقامی قائدین، کارکنان، طلباء اور زندگی کے مختلف طبقہ کے لوگوں نے دعائیہ تقاریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی (ڈسٹرکٹ گھوٹکی ) کے زیراہتمام 17 جون 2019ء کو شہدا ماڈل ٹاؤن لاھور کی 5ویں برسی کے سلسلہ میں منہاج آفس نزد دستگیر پمپ صدیق کالونی ڈہرکی میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژن کوآرڈینیٹر سکر محمد اسحاق سمیجو، صدر تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سعید احمد خان ڈہر اور معززیں شہر، سیاسی و سماجی شخصیات اور تحریک کے کارکناں و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے لیے فاتحہ بھی پڑھی گئی۔
منہاج القرآن دربار کھوڑا شریف ضلع خیرپور کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن اپرسندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور امیر علماء کونسل مفتی عبد الحفیظ موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی پانچویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی پر دعائیہ تقریب و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، پروگرام میں جماعت اسلامی کے راؤ اختر، شاہد خان، جماعت اہل سنت کے امیر علامہ احمد سعید جامی اور دیگر سیاسی و مذہی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معززین سیاسی و سماجی عمائیدین عام شہریوں کے علاوہ طلباء نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ارواح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کی سعادت سیماب ظفر نے حاصل کی جبکہ ثناء خوانان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت افضال سیال، اشفاق احمد، محمد اجمل چیمہ نے حاصل کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 5 سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 300 سے زائد مقامات پر شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی، 17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ سال مکمل ہونے پر حکومتی بربریت اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے شہر شہر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقاریب میں خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پھول، کتبے اور بینرز اٹھا کر شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.