سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کے رہنماوں نے شہدائے انقلاب کی قبروں پر حاضری دی۔ فیصل آباد میں نائب ناظم اعلیٰ انجنیئر محمد رفیق نجم اور دیگر مقامی قائدین نے شہیدہ انقلاب حمیرا امانت کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے یونیق کالج پتوکی میں قرآنی خوانی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم سنٹرل پنجاب منہاج القرآن ندیم مصطفائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی سیاہ دن ہے۔
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے قائدین کے وفد نے چک بیلی خان، چکوال، دولتالہ میں شہداءے انقلاب کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے شہدائے کے ورثاء کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کیا، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ پیغام دیا کہ پوری تحریک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 16 جون 2019ء کو نماز مغرب بمقام علی ریسٹورینٹ قوین سٹریٹ ڈربن ساؤتھ افریقہ میں عید ملن پارٹی اور نئے ریسٹورینٹ کی اوپننگ کے سلسلہ میں محمد آصف بھائی نے منہاج القرآن کے مقامی احباب سے ملکر ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا۔
شہدائے ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی کے موقع پر 17 جون 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں تقریب ہوگی، قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر منعقدہ مرکزی تقریب میں ویڈیو لنک پر اہم خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5 ویں برسی پر 300 سے زائد شہروں میں قرآن خوانی کی محافل منعقد ہونگی اور 16 جون کو مرکزی قائدین شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر ویڈیو لنک پر اہم خطاب کریں گے، برسی کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر 300 سے زائد شہروں میں قرآن خوانی کی محافل منعقد ہونگی اور 16 جون بروز اتوار مرکزی قائدین شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر عیسائی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔ 13 جون 2019ء کو صوبائی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال علامہ طاہر رفیق نے جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی نوجوان مسٹر Sihle سے ملاقات کی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام منہاج بکس ڈاٹ کام کے نئے ورژن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کا باقاعدہ اجراء منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے 14 جون 2019ء کو کیا، اس موقع پر صابر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ منہاج بکس ڈاٹ کام ویب سائٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آن لائن تصانیف پر مشتمل ہے۔
کیتھولک چرچ آف پاکستان کے سربراہ کارڈینل جوزف کوٹس، آرچ بشپ آف سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی نے مسلم مسیحی تعلقات اور بین المذاہب روادری کے فروغ کے لیے کراچی میں بین المذاہب عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے انٹرفیتھ ریلیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ وفد میں آغوش کراچی کے انچارج محمد زاہد لطیف، عبدالصمد گاڈت اور زاہد علی بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سیشن 1995ء کے فاضل علامہ نصیر احمد صدیقی انتقال کر گئے، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، جس میں تحریک کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے نارتھمپٹن کے زیراہتمام ماہ صیام رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا، جس میں نماز تروایح کی باجماعت ادائیگی، محافل، دروس، لیکچرز اور افطاری کا بھی اہتمام شامل تھا۔ پاکستان سے آنے والے نوجوان سکالر و حافظ حسن شیرالانغمانی نارتھمپٹن نے نماز تراویح کی جماعت کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام عید الفطر کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی کثیر تعداد پر مختلف مراکز پر چھ عید اجتماعات ہوئے، جس میں سینکڑوں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ عید الفطر کے روز پہلی عید ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اور دوسری نماز عید منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے پرنسپل علامہ ادریس احمد الازہری نے پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں قائم کڈز اعتکاف میں شریک بچوں نے 4 جون 2019ء کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، پروفیسر محمد سلیم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی موجودگی نے بچوں نے نعت خوانی کی، جس پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کے جذبہ نعت گوئی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی دعا کیساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی دعائیہ نشست 29 رمضان المبارک 4 جون 2019ء کو نماز مغرب کے بعد منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر رقت امیز دعا کرائی۔ اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی، قیام امن، بھائی چارہ، یکجہتی اور فروغ دین و ملت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر مختلف مذاہب کے رہنماوں کے وفود نے شہراعتکاف آئے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی دعوت پر مسیحی رہنماء ڈاکٹر ریورنڈ مجید ایبل ماڈریٹر پریسٹیرین چرچ آف پاکستان، ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا چیئرمین گوسپل مشن، ڈاکٹر پروفیسر کلیان سنگھ اور پنڈت بھگت لال کی قیادت میں مختلف مذاہب کے وفود نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.