سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک سے شروع کر دیا جائیگا۔ معتکفین کی رجسٹریشن کےلئے مرکزی ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں قائم کیا جائے گا، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دفاتر میں بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔ شہراعتکاف 2019ء میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فیس 2300 روپے رکھی گئی ہے، جو 7 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔ 7 رمضان المبارک کے بعد رجسٹریشن فیس 2700 روپے ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر الحاج عبدالرشید کھوکھر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو کویت کی نیشنل لائبریری کو بطور تحفہ دیا ہے۔ چیف لائبریرین نیشنل لائبریری کویت ڈاکٹر کامل عبدالجلیل نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا یہ تحفہ الحاج عبدالرشید کھوکھر سے وصول کیا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شب برآت کی محفل 20 اپریل 2019ء کی شب دارالعلوم فریدیہ قادری بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی۔ پروگرام میں صاحبزادہ محمد طاہر، علامہ عبدالقدیر قادری، حافظ شکیل قادری اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس صدر عوامی تحریک ابرار رضاایڈووکیٹ کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں غلام علی خان، مشتاق قادری، مصطفی حسین خان، توصیف ڈار نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰﷺ 22 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر گوشہ درود کے خادم سید مشرف علی شاہ، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سالانہ ’’تقسیم ایوارڈز تقریب‘‘ 21 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر ریسورس اینڈ مینجمنٹ شاہد لطیف، حاجی محمد امین قادری، نصر اللہ خان، چوہدری عبد الوحید و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر محفل شب برات و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ مؤرخہ 20 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی اور خصوصی خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں مشائخ عظام، علماء کرام، قراء و نعت خواں حضرات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام لودھراں اسلامک سنٹر میں سالانہ شب بیداری و شب برات کا روحانی اجتماع 20 اپریل 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سالانہ شب بیداری میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے سابق صدر محمد اکبر قادری کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے رہنماء علامہ قمر عباس دھول نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن لیہ کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی قرآنی خوانی کی تقریب میں موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی ناانصافی اور استحصال کا خاتمہ ضروری ہے۔ بیڈگورننس اور مذہب کا سیاسی استعمال انتہاپسندی کے فروغ کی بڑی وجوہات ہیں۔ وہ رائل پام کنٹری کلب میں منعقدہ دوسرے سالانہ بین الاقوامی طلباء کنونشن ’’معاشرے میں انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے میں طلباء کے کردار‘‘ میں خطاب کررہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کے لیے پلے ایریا کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب 19 اپریل 2019ء کو آغوش میں منعقد ہوئی، تقریب میں آغوش کے سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ آغوش میں مقیم بچے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری محکمہ اوقاف پنجاب کے خطباء، آئمہ، مدرسین، مؤذنین اور خدام کی نمائندہ تنظیم ’تحفظ حقوق علماء اوقاف پنجاب‘ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
الج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’’نوجوان خوشحال مستقبل کی ضمانت‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی مختلف فیکلٹیز کے سربراہان اور سینئر کلاسز کے طلباء شریک تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء و طالبات کو بامقصد تعلیم دینا ریاست اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل حیدرآباد کے ناظم علامہ جان محمد بروھی نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کے رکن اور حلقہ درود حیدرآباد کے انچارج علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں علَّامہ قاری حَافِظ مُحمد یُوسف براہوی مُحمّد شَہِی، کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف مکّمل کرنے پر گل پوشی کی گئی اور روایتی ہار پہنائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی نے کی۔ اجلاس میں علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی)، حیدرآباد یوتھ کوارڈینیٹر وقار یونس اور تحصیل حیدرآباد سٹی کے صدر سید مبشرشاہ، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم تحریک حیدرآباد علامہ جان محمد بروھی نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.