سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مکہ مکرمہ میں کتب خانوں کا وزٹ کیا اور کتب کی خریداری کی۔ مقامی مکتبہ میں شیخ الاسلام نے اپنی پسند کی عربی کتب خریدیں۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی۔ آپ نے مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ میں سعی بھی کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے بھی آپ کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن لوئرسندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق احمد قائم خانی سندھ میں 15 روزہ دورہ کریں گے، دورے کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا اور دورہ جات 30 اپریل تک جاری رہیں گے۔ دورے میں وہ عمرکوٹ، عمرکوٹ دیہی ( چھاچرو)، حیدرآباد، ڈگری، جمعہ ماتلی، عشاء میرپور خاص جائیں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کے والد محمد اقبال اور شہیدہ تنزیلہ امجد کی والدہ ممتاز حنیف نے مدینہ منورہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے دعا بھی کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ مبارک پر حاضری دی۔ آپ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریاض میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدینہ منورہ پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو کے کے وفد نے چیمبر کے صدر امجد بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلامک بینکنگ اور حلال فوڈ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد نے شام کے معروف صوفی عالم و اسکالر سید شیخ محمد ابو الھدی الیعقوبی کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ وفد میں شیخ صبغت اللہ مجددی کے فرزند شیخ ڈاکٹر عصمت مجددی، ڈنمارک میں امام شیخ عبدالواحد پیڈرسن اور ڈنمارک میں اسلامک سنٹر کے امام شیخ وسیم حسین شامل تھے۔
سید علی ترمذی المعروف پیر بابا کے 449 ویں عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو بونیر (خیبر پخونخواہ) میں منعقد ہوئیں۔ عرس کی تقریبات میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل کی سربراہی میں شریک ہوا۔ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا آغاز 6 اپریل کو نماز ظہر کے بعد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشیں پیر بابا مخدوم سید حسین شاہ ترمذی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او ضلع بونیر شفیع اللہ تھے۔ مختلف علماء و مشائخ سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ 12 اپریل 2019ء کو الحمد میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور ایم ایس ایم سینٹرل پنجاب کے صدر حافظ فرحان عزیز مہمان خصوصی تھے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی طرف سے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خدمات کے اعتراف میں اور ٹیم نظامت دعوت کی شاندار کارکردگی پر ان کے اعزاز میں 11 اپریل 2019 کو ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن و مستغیث سانحہ ماڈل ٹاؤن جواد حامد اور ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید سمیت نظامتِ دعوت اور نظامتِ تربیت کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد اجلاس میں شریک مختلف اسلامی ممالک کے نمائندگان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ جن میں سعودی عرب، الجزائر، مراکش، بنگلہ دیش، افغانستان اور افریقہ کے وزراء، سفراء اور بین الاقوامی شہرت یافتہ جامعات کے سربراہان شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے او آئی سی اجلاس کے اختتامی سیشن کے خطاب کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام کی تعریف بھی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھر کے غریب عوام کے لیے مفت راشن کی تقسیم کے لیے ایک روزہ کیمپ 11 اپریل 2019ء کو لگایا گیا۔ کیمپ میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایت پر راشن، کپڑے اور چپل تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں کوارڈینٹر فوجی مشتاق قائمخانی، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، یوتھ کوارڈینٹر حیدرآباد وقار یونس اور حیدرآباد تحصیل سٹی کے ناظم ممبر شپ ذوہیب حسین شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع عمر کوٹ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے مفت راشن کیمپ 11 اپریل 2019 کو صبح 10 بجے لگایا جائے گا۔ کیمپ میں مستحقین اور غرباء کو مفت راشن دیا جائے گا۔ ایک روزہ راشن کیمپ کی قیادت لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 اپریل 2019ء کو ریاض میں منعقدہ او آئی سی کانفرنس The role of Education in prevention of terrorism and Extremismکے دوسرے روز خطاب کیا۔ اس موقع پر سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان، او ائی سی ممالک کے سربراہان و نمائندگان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کاونٹر ٹیررازم پر بیانیہ پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.