سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیرانتظام ورکرز کنونشن 14 جولائی 2019ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی ناظم تربیت علامہ مسعود احمد، علامہ احمد حسن فاروقی، ام حبیبہ، انیلا الیاس ڈوگر اور مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القران خانیوال کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن خانیوال کے قائدین و کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ سردار شاکر خان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تجدید دین کا کام سر انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب القادریہ جھنگ المعروف فریدیہ ٹرسٹ محلّہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں الحاج محمد صبغت اللّہ قادری کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ پروگرام میں قرآن خوانی کا اہتمام بعد نمازِ عصر تا مغرب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کاورکرز کنونشنبسلسلہ عید ملن پارٹی منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع بھر کی پی پی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کا مری میں دو روزہ روحانی، تربیتی، تنظیمی اور تفریحی کیمپ منعقد ہوا، جس میں شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ کیمپ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل 6 جولائی 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ روحانی محفل کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ اس موقع پر جواد حامد، مظہر علوی، سید مشرف شاہ، علامہ محمد لطیف مدنی، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، رمضان ایوبی، حاجی محمد امجد و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی تقریب میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام، قرا و نعت خوان حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام بعد نماز جمعہ کیا گیا۔ قرآن خوانی کی محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جسمیں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ان کے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب 6 جولائی 2019ء کو جامع المنہاج ٹاون شپ میں ہوئی، یہ تقریب منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت و تحفیظ القرآن اینڈ منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں عدنان جاوید مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیصل آباد میں پرنسپل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد زون کے منہاج گروپ آف سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ تین سیشنز پر مشتمل تھی۔ ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ہارون ثانی اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینیجنگ ڈائر یکٹر راشد حمید کلیامی نے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے لندن کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب 4 جولائی 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عدنان جاوید کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے عدنان جاوید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے اور انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس ادارہ منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.