سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے وفد میں دارلعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر سجاد العزیز قادری، منہاج القرآن انٹر نیشنل یورپی یونین کے رہنماء نعیم چوہدری، منہاج القرآن کراچی کے رہنماء سید کاظم شاہ، زاہد چوہدری اور منیر احمد شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 23 مارچ 2019ء کو جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے قائدین، علماء و مشائخ اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 50 سالہ علمی جدوجہد کا نچوڑ ہے، جس سے امتِ مسلمہ نسل در نسل رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔
آستانہ غوثیہ ترمذیہ (المعروف ڈیرہ بابا بھولا) رفیق آباد نارنگ منڈی میں خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک اور صوفی محمد افضل قادری المعروف بابا بھولا کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل نعت ومحفل سماع منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر طریقت سید حسین شاہ (سجادہ نشین آستانہ پیر بابا بونیر شریف خیبر پختونخواہ ) نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ناظم ڈاکٹر منصور احمد میاں کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی پر محفل 20 مارچ 2019 کو جامع مسجد ہاشمی سرگودھا میں ہوئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ سے جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) کی قیادت میں چار رکنی وفد نے شرکت کی، وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور (نائب ناظم دعوت)، محمد منشا مغل (PA ٹو شیخ الاسلام) اور قاری محمد عثمان منہاجین (آزاد کشمیر) بھی شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے آئرش پارلیمنٹیرین، سینیٹرز اور کونسلر سے خصوصی ملاقات کی جن میں ممبر آف پارلیمنٹ جیک کے ہل (ترجمان فوڈ اینڈ ہارٹیکلچر، ٹیمی ڈولی (ترجمان کمیونیکیشن اینڈ نیچرل ریسورسز، مارگریٹ مرفی اومہنی (ترجمان ڈس ایبیلٹی) نائل کولن (ترجمان فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ) مائیکل میک گراتھ (ترجمان فنانس) سینیٹر مارک دہلی (ترجمان فارن افیئرز اینڈ آئرش اوورسیز اور کونسلر سٹی کارلو فینٹن فیلان شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lenasia South کے زیراہتمام عظیم الشاں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا ڈسپلے بھی لگایا گیا جسے لوگوں نے بے حد سراہا اور شیخ الاسلام کو اس بےمثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ میں مستحق اور ضروت مند افراد میں کھانا اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ جس سے تقریبا 300 سے افراد مستفید ہوئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو لوکل کمیونٹی نے بے حد سراہا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کے سلسلہ میں سیمینار ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادرریس قادری، فخر زمان عادل، ڈاکٹر عائشہ رفیق رانجھا، عبیداللہ رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے کہ جو اس کا علم حاصل کرے اس کو صاحب کرامت کر دیتا ہے۔ قرآن مجید علوم کا وہ خزانہ اور منبع ہے جو اس کو پڑھتا ہے تو قرآن اس کو ہدایت بھی دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپین ممالک کے کامیاب تنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین و کارکنان استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 16 مارچ 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی ہو یا سیاسی، مذہبی فرقہ پرستی، ہر نوع کی انتہا پسندی اور دہشتگردی انسانیت اور امن عالم کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات اور جملہ تنظیمات کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 16 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر راشد لغاری، علامہ ظہیر الدین، رضوان دلدار، ڈاکٹر طارق سلیم، مظہر دیونہ، جاوید رضا، علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی کارکنان، صحافی اور منہاج القرآن گجرات کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشا میاں عمران مسعود نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو عشائیہ دیا اور ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے گجرات پہنچے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام شہر میں زاہد حسین قادری کی رہائش واقع انصاف سٹی میں ماہانہ گوشہ درود کا افتتاح کر دیا گیا۔ 16 مارچ 2019ء کو ماہانہ حلقہ درود کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ناظم ندیم مصطفائی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی اور دیگر نے فیتہ کاٹا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.