سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ ایک پرامن اور اعلیٰ انسانی اقدار کا حامل ملک ہے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی ضلع قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ انمول شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کواڈینیٹر تنظیمات چوھدری ریاست علی چدھڑ، تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم ندیم مصطفائی، منہاج القرآن پتوکی، منہاج القرآن قصور، منہاج القرآن الہ آباد اور منہاج القرآن چونیاں کے عہدیداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام 7 رجب بروز جمعرات کو خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا۔عرس کی تقریب منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے صدر عبدالرحیم قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ پروگرام میں تحریک کی طرف سے حلقہ درود اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر اسکرین پر دکھایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے لیے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 13 مارچ 2019ء کو کیا گیا۔ کیمپ کے پہلے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام قائدین، ناظمین و سٹاف ممبران کے لیے فری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔
منہاج یورپین کونسل کے وفد محمد ظلِ حسن اور محمد اقبال وڑائچ نے منہاج القرآن آسٹریا کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن آسٹریا کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے دوسرے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 10 مارچ 2019ء جوہرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ پھپڑاہ شریف صاحبزادہ پیر محمد احسن مظہری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں علماء، مشائخ، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کی کوششوں سے مطالعہ قرآن و حدیث کے حوالے اسلاف کی علمی اقدار کو زندہ کیا جا رہا ہے اور اسکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 10 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کیمطاق جو شخص علم کی تلاش میں دنیا سے چلا گیا تو جنت میں اس کا درجہ انبیاء سے ایک درجہ نیچے ہو گا۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی یکسوئی سے قرآن کا مطالعہ کرتا ہے اور نفرت اور تنگ نظری ختم ہو جاتی ہے، اسکی جگہ محبت، ایثار اور مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن نے ذات پات، حسب نسب کی بنیاد پر تقسیم کی نفی اور جماعت کا تصور دیا۔ انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد نے صوبائی رہنما راؤ محمد عارف رضوی کی قیادت میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کا لکھا ہوا آٹھ جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی حیثیت مسلمہ ہے مگر قرآنی انسائیکلوپیڈیا ان کا عظیم علمی شاہکار ہے جو رہتی دنیا تک ہر شعبہ زندگی کے افراد کیلئے قرآنی رہنمائی کی روشنی بکھیرتا رہے گا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں دو روزہ "کتب میلہ" 6 اور 7 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جھنگ نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب اور بالخصوص قرآنی انسائکلوپیڈیا کا سٹال لگایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 اور پی پی 145 اے کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی معرکۃ الاراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 6 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پیر سید محی الدین محبوب کاظمی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور علوم القرآن کے فروغ کے حوالے سے ایک منفرد اور بے مثال خدمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر بین المذاہب اور ہم آہنگی منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب رونمائی سےخرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علی پور شریف، نارووال میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول اور ان کی تعلیمات قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت ہیں۔ یہ دور بد ترین فتنوں کا ہے ایمان اور عقیدے پر حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دائمی دشمنوں کی نظریاتی دہشتگردی سے نئی نسل کو بچانا علمائے کرام، سکالرز، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ، چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد اور محمد عنصر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 109واں ماہانہ حلقۂ درود اور درس عرفان القرآن مؤرخہ 3 مارچ 2019 بروز اتوار بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن کریم کا شرف قاری مسعود قادری نے حاصل کیا جبکہ علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.