سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
استاذ الحفاظ علامہ نذیر احمد سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور جامعہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ پنڈدادنخان کے مہتمم علامہ عبدالرحمان ضیاء نے 13 مارچ 2024ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ استقبال کریں، اللہ کا کروڑہا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں عطا کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ مقدس کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ کو راضی کریں اور وطن عزیز کی خوشحالی، سلامتی اور اُمت کے اتحاد کے لئے دعائیں کریں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی گوشۂ درود میں منعقدہ دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب حافظ محمد امین الدین قادریؒ (حضور قدوۃ الاولیاء کے مریدِ خاص اور حضور شیخ الاسلام کے اولین ساتھی و معتمد خاص، سابق صدر و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل) میں شرکت اور مرحوم کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیر اہتمام جاری ہفتہ تقریبات کے سلسلے میں آج حسن نعت اورانگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ بین الکلیاتی حسن نعت و انگریزی تقریری مقابلہ میں پورے پنجاب سے 30سے زائد کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر رانا نفیس حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور ڈائریکٹر آپریشنز MWF انجینئر ثناء اللہ خان نے خصوصی شرکت فرمائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام اتحاد اُمت کانفرنس میں شرکت و خطاب، کانفرنس سے ’’اِتحاد بین المسالک کے لیے شیخ الاسلام کی گراں قدر عالمی خدمات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اتحاد اُمت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں،
ماہِ صیّام اپنی بےشمار رحمتوں، برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہونے کو ہے۔ اب ہم کہاں تک اس کے تقاضے پورے کرتے اور اس کے فضائل سمیٹنے کے لیے اپنا دامن وسیع کرپاتے ہیں اس کا انحصار ہم پر ہے۔ چاہیں تو اپنے آپ کو مکمل سیراب کرلیں یا تہی داماں رہ جائیں۔ اسی سلسلہ میں منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیرِاہتمام اسلامک سینٹر منہاج القرآن نارتھ ویسٹ میں سالانہ ”المعرفۃ تربیتی کیمپ 2024ء“ کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا JDC کے چیئرمین سید ظفر عباس کی دعوت پر جے ڈی سی کے مرکزی آفس اور مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے جے ڈی سی کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمتِ انسانی کو سراہا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈز کے تحت 920 ذہین طلبہ و طالبات کو لاکھوں روپے مالیت کے سکالر شپ دئیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیم سب کیلئے ویثرن کے تحت سینکڑوں ذہین طلبہ و طالبات کو سکالر شپ دئیے جا رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ تعلیم کے ذریعے غربت اور جہالت کو شکست دیں گے اور پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی کا پورا سامان مہیا کیا گیا۔ تمام دلہنوں اور دلہوں کو تحائف دیے گئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارک باد دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین کو بھی مبارک باد دی۔
چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش گرائمر ہائیر سیکنڈری سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں خصوصی شرکت و خطاب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں سے جس اچھے کردار کی توقع رکھتے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں تقریبِ رونمائی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما اور دیرینہ رفیق حاجی محمد امین قادری کی رہائش گاہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب میں شرکت
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر قاضی مدثر کی برمنگھم میں معروف اداکار سہیل احمد سے ملاقات، اس موقع پر منہاج القرآن برطانیہ کی طرف سے سہیل احمد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے ترجمہ قرآن The Manifest Quran بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.