سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں دوسرے روز 27 مئی 2019ء کو چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور کراچی کے معتکفین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، راجہ زاہد محمود، انجنئیر رفیق نجم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اعمال کی روح کا نام صدق و اخلاص ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خواتین شہراعتکاف میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے "معاشرے کی تشکیلِ نو میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء فضہ حسین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، عائشہ مبشر اور دیگر خواتین رہنماء موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2019ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ کیمپ میں روزانہ افطار کے بعد مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا جاتا ہے اور انہیں ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 10 ہزار سے زائد افراد معتکف ہو گئے ہیں، جن میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ خواتین کے لئے الگ اعتکاف گاہ بنائی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے معتکفین کو مبارکباد دی ہے۔ شہراعتکاف میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے معتکفین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نگرانی میں شریک ہیں۔ شہراعتکاف میں نماز تراویح کے بعد شب ساڑھے 11 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا، 20 رمضان المبارک کی شام ہزاروں لوگ اعتکاف بیٹھیں۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین نے شہراعتکاف میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو انتظامی حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہوں نے اعتکاف کے جملہ انتظامات کا اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے انتطامی کمیٹیوں کے کام کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے دیرینہ اور مخلص کارکن حاجی محمد لیاقت کی زوجہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بیگا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی عہدیداروں و کارکنان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مرحومہ کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعا مغفرت کی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر سے تکبر کو شکست اور انسانیت کو تحفظ ملا، جنگ بدر کا پیغام ہے کہ صرف ایمان کی دولت کامیابی کی ضمانت ہے، اللہ کی مدد اور نصرت صرف ان کے لیے ہے جو حق کے راستے پر ہوں اور ثابت قدم ہوں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے تمام فورمز کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخوپورہ کے تمام فورمز کے تنظیمی ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ رفیق نجم نے اعتکاف کے حوالے سے شرکاء کو بریفینگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکف شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ آپ کے دس روزہ دروس کا موضوع ’’غنیۃ الطالبین‘‘ اور ’’بدایۃ الہدایۃ‘‘ ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کے لیے شہر اعتکاف میں تین دیوہیکل ایل ای ڈیز سکرین لگائی جارہی ہیں، بہترین ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا جارہا ہے۔ مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔
تحریک منہاج القرآن بگے محل شریف پی پی 100 جڑانوالہ کے زیراہتمام درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے قائدین و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن کے پروگرام میں شریک ہوئی۔ انجینئر رفیق نجم نے ’’خدمت دین کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ احسان رضوی نے ’’قیام و صیام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب عرفان القرآن کی روشنی میں سامعین و حاضرین کو بتایا کہ اللہ کریم نے ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے تحفہ دیا ہے تاکہ مسلمان دن کو اللہ کریم کیلئے روزہ رکھے اور رات کو تراویح اور دیگر عبادات میں قیام کرے جس کی وجہ سے اللہ کریم مسلمانوں کو معاف فرمائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست جامع مسجد پیرسید حامد علی شاہ میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ رانا نفیس حسین قادری نے ’’مثالی معاشرے (حقوق والدین)‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی روشنی میں والدین کے حقوق بارے بتایا کہ اللہ کریم کی توحید اور سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی رسالت کے بعد والدین کا درجہ سب سے عظیم ہے۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پنجتن پاک فاؤنڈیشن نے 19 مئی 2019ء کو ڈربن کے نواحی علاقوں میں بےگھر اور ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجتن پاک فاؤنڈیشن اے کے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے محمد عثمان سمیت علامہ محمد ایوب قادری، اشفاق احمد، محمد فاروق مسعود قادری اور وقاص احمد موجود تھے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، انٹریکٹو ریسورس سنٹر اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ’’بین المذاہب افطار ڈنر‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کرامت جمیل ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ، شاہد غوری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا سمیت اہم رہنما تقریب میں موجود تھے۔
منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنات انسانوں سے قبل پیدا کئے گئے اور انسان جنوں سے افضل ہیں اور انسان کی طاقت جنوں سے زیادہ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے صحابی ملکہ بلقیس کا تخت جنوں کے مقابلے میں آنکھ جھپکنے سے قبل لے آئے، نفسیاتی اور اعصابی بیماریوں کی وجہ اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے سے لوگ سمجھے ہیں کہ جادو تعویز ہوگئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.