سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر منعقدہ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ﷺ نے کمزوروں، مظلوموں، یتیموں کے حقوق کا تحفظ کیا، اپنی ذات کیلئے کسی سے بدلہ نہیں لیا مگر مظلوم کے مقابلہ میں کسی ظالم کو معاف نہیں کیا۔ جس طرح دین کے حقوق اہم ہیں اسی طرح مظلوم کے حقوق اہم ہیں۔ ظالم، جابر، قاتل، غاصب، فاسق کے مقابلے میں مظلوم اور کمزور کی مدد کرنا آقائے دو جہان خاتم الرسل ﷺکی سنت مطہرہ ہے۔
حیدرآباد میں مربی گوشہ درود سید مشرف علی شاہ کی رہائش گاہ پر 30 نومبر 2017ء کو جشن عید میلاد النبی ﷺ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ سید برادرز سید اسد علیم، سید مبشر علی، سید حسن علی، سید حسین علی، سید گوہر علی، سید مصطفیٰ، سید مجتبیٰ، سید مدثر، سید معروف اور سید سسٹرز بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں شامل تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر یوکے سے تشریف لانے والے علامہ صادق قریشی اپنے دعوتی وزٹ کے بعد لندن واپس چلے گئے۔ کویت ائیرپورٹ پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماوں نے الوداع کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فروانیہ کے زیر اہتمام ایکو ہوٹل میں پروقار محفلِ میلاد 28 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے حافظ محمد نثار نے کیا۔ ثناء خوانانِ مصطفٰیﷺ صوفی تنویر، ناصر، اویس چیمہ، محمد عبداللہ، شہباز احمد شاکر، ریاض احمد سلطانی اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس‘‘ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 30 نومبر 2017 ء کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام کوپن ہیگن میں مشعل بردار امن مارچ ’’پیس واک‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوپن ہیگن بلدیہ کے کونسلر کرسٹوفر اینڈرسن بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے میلاد کا پیغام امن کے نام سے بینر تھام رکھا تھا۔ ’’پیس واک‘‘ میں منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداروں، پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 29 نومبر 2017 کو راجدھانی پیلس، خیطان مرکزی محفلِ میلادالنبیﷺ انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ِ پاک سے قاری صہیب انجم نے کیا۔الحاج حاجی عبدالرؤف بھٹی ناظم حلقہءِ درود نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ابتدائیہ پیش فرمایا ۔ ثناءخانانِ مصطفیٰﷺ صوفی تنویر احمد، ریاض احمد سلطانی، امتیاز اور عطاءاللہ تیکر (انڈیا) نے محبتوں بھرے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب سالم نے میلاد پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور عربی زبان میں خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے زیراہتمام شرقی پی پی حلقہ 248 میں ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ 29 نومبر 2017ء کو منعقد کی گی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ محمد احسان رضوی القادری نے کی۔ انہوں نے کانفرنس میں ختم نبوت کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین ملک ابوارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم اور محمد سعید دریشک صدر، محمداشرف ملک ناظم تحریک نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو بعد نمازِ عشاء باغ حسین سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے ان کی رہائش گاہ اندلس میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور درود و سلام سے ہوا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری اور عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کہا ہے کہ امسال تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس اپنی نوعیت کی تاریخی کانفرنس ہو گی جس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان ملک بھر سے شریک ہونگے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت پر موجود علامہ محمد صادق قریشی نے 27 نومبر2017ء کو بیورو چیف لاہور ٹیلیویژن برائے کویت محمد افضل شافی کی رہائش گاہ پر پروگرام شافی کے ساتھ انٹرویو ریکارڈ کروایا۔ یہ انٹرویو جلد آن ائیر ہوگا۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری اور ماجد حسین دلوی بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القران لیہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوّل کا سالانہ جلوس فیملی پارک سے لے کر صدر بازار تک نکالا گیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے کیا گیا۔ جلوس میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر قمرعباس دھول، ضلعی صدر شبیر بھٹی، تحصیلی صدر منہاج القران مقبول میرانی اور ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سمیت دیگر رہنماوں نے جلوس کی قیادت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز 15 چوک سے شروع ہوا جس میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شریک ہوئے۔ جلوس کے شرکاء درود و سلام اور نعتیں پڑھتے ہوئے آگے بڑھتے گئے۔ جلوس پر تلہ گنگ روڈ کے تاجروں نے جگہ جگہ پھول نچھاور کیے اور استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ کی یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان قرآن ہوا جسمیں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 249 میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدرات سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلی جنوبی پنجاب نے کی جبکہ علامہ محمد احسان رضوی القادری مہمان خصوصی تھے۔ رانا محمد گلزار ضلعی صدر، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم اور محمد زبیر صدر، محمد طارق عزیز ناظم تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.