سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
روہنگیا (برما) میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام اور بد ترین مظالم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 8 ستمبر 2017ء کو ضلع کونسل تا کچہری چوک فیصل آباد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان اور سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، ضلعی امیرسید ہدایت رسول قادری اور دیگر قائدین نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد، منہاج القرآن حیدرآباد، مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرہ اور ریلی تلک چاڑی تا حیدر آباد پریس کلب نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر امیر منہاج القرآن لوئر سندھ ندیم احمد نقشبندی، سید کامران پرویز، یونس القادری، خالد راجپوت، جان محمد بروہی، سید مبشر علی شاہ، دلنواز بلوچ اور شیراز قریشی انوار خان نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور عالمی برادری سے برما کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کے لیے مطالبہ کررہے تھے۔
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف عوامی تحریک کھپرو سندھ نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو ریٹائرڈ صوبیدار عبداللہ خان، ایم ایس ایم بے نظیرآباد کے ڈویژنل صدر محمد طیب قادری، منہاج القرآن سانگھڑ کے امیر سید زاہد علی شاہ، ڈویژنل کوارڈینیٹر بےنظیرآباد عبدالستار چوہان نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا ئے۔
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک گھوٹکی (سندھ) نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ ریلی کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گھوٹکی محمد امین کلوڑ نے کی، جبکہ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ گھوٹکی عزیز احمد مہر نے ریلی کو آرگنائز کیا۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا کر برما کے خلاف معاشی و اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک میرپور ماتھیلو (سندھ) نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ ریلی کی صدارت ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل میرپور ماتھیلو نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا کر برما کے خلاف معاشی و اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اطہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے 8 ستمبر 2017ء کو ہوئے۔ عوامی تحریک اپر سندھ کے صدر مخدوم پیر ندیم احمد ہاشمی کی نگرانی میں لاڑکانہ، ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، گمبٹ، ٹھل، کوٹ ڈجی، پیر جو گو ٹھ اور کھپرو میں مظاہرے ہوئے۔ جہاں سینکڑوں مظاہرین نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اکستان عوامی تحریک لودہراں کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج اور عوامی ریلی 8 ستمبر 2017ء کو نکالی گئی۔ حافظ شیر محمد آرائیں، مجید ناشاد، ملک عابد نواز، ڈاکٹر صدیق، راؤ محمد اسحاق خان، مرزا علی، خواجہ محمد قاسم، حافظ محمد ارشاد، سید لعل شاہ بخاری، ملک اسلم حماد، ملک سلطان آرائیں، ارشد علی مرزا، خواجہ محمد احمد قادری، سید وسیم بخاری، ملک محمد اختر، راؤ محمد اخلاق، رانا محمد طاہر، فوجی محمد اعجاز، فوجی ظہور حسین، محمد ابراہیم، شیخ رفیع کاشف، محمد شاہد، کاشف علی مصطفوی، مرزا عیش، محمد نوید بھٹی، اقبال نیاز سکھیرا کے علاوہ احتجاج میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فاضل پور ضلع راجن پور میں حافظ یسیٰن کی اہلیہ محترمہ کی قل خوانی کا پروگرام 8 ستمبر 2017ء کو ہوا۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے قل خوانی میں خطاب کیا۔ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ابوارسل مصطفی المدنی، فیاض احمد جمالی، محمد سعید مغل صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل فاضل پور اور حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القران تحصیل فاضل پور کی یونین کونسل نوشرہ شرقی میں 8 ستمبر 2017ء کو سالانہ عرس کا پروگرام ہوا، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فیاض احمد جمالی، حافظ عبدالخالق سابق صدر تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اہل علاقہ میں سے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 ستمبر 2017ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برما کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے اور اس سے تمام روابط بھی ختم کیے جائیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے زیراہتمام میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ چوک نواں شہر پر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت نگران صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب یاسر ارشاد نے کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنما چوہدری فیاض احمد وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اے خان اور راؤ محمد عار ف رضوی نے بھی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال نے 8 ستمبر 2017ء کو پریس کلب چکوال سے لیکر تحصیل چوک تک نکالی۔ ریلی میں قائدین پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین سٹوڈنٹ ونگز اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے اراکین کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برما حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
پاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ڈگری سمیت سندھ بھر میں رونگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔ سندھ میں ڈگری، ماتلی، بان سعید آباد، حیدرآباد سمیت پاکستان کے 100 سے زائد مقامات پر پاکستان عوامی تحریک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت عمل ہے عالم اسلام کو اس کے خلاف یک زبان ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی۔
پاکستان عوامی تحریک یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 7 ستمبر 2017 کو برما کونسلیٹ پیریا کے سامنے برمی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یونان و منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر 7 ستمبر 2017ء کو برما قونصلیٹ پیریا کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ کے تحت کی جا رہی ہے اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.