سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی گوجرہ، ساہیوال، کسووال، ساہووالہ اور میاں چنوں میں ورکرز کنونشنز اور ایمبولینس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ماہِ ربیع الاول میں تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام میلاد کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ محافلِ میلاد میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی سمیت مختلف علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ھیلتھ کیر پروگرام کے تحت ساھووالہ سیالکوٹ میں ایمبولنس سروس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح چوھدری سرفراز احمد چیمہ نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پیر سید نور علاؤ الدین، سید قاسم علی شاہ دوپاسی، حاجی سرفراز سمیت مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیرتعلیم طلباء جنہوں نے گریجوایشن مکمل کی ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، سابق صوبائی وزیر محمد رضوان، مسز پروین سرور، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ذکر اللہ مجاہد، معروف ایجوکیشنٹ، فوٹو گرافر اور سپیکر حمیرا بھٹو، ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر) مبشر اقبال سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں سالانہ غوثِ اعظمؓ کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سالانہ غوثِ اعظمؓ کانفرنس کا انعقاد مِسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر کینیڈا میں ہوا، صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تربیتی نشست برائے معلمین مراکزِ علم کا سرور پیلس میرج ہال میں انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی کوآڈینیٹر ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ علامہ محمود مسعود اور سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ حسن محمود جماعتی نے ٹریننگ کے فرائض انجام دئیے
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام چھٹی دو روزہ ورلڈ ریلیجینز کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید وصی شاہ نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومیں مکالمہ اور تحقیق کا کلچر اختیار کر کے ترقی کرتی ہیں
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ”ورلڈ ریلیجنز کانفرنس“ 28 اکتوبر ہو گی۔ افتتاحی سیشن سے وفاقی وزیر سیاحت سید وصی شاہ خطاب کریں گے۔کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، نیپال، انڈیا، آسٹریلیا، اٹلی، پاکستان سے نامور سکالرز، محققین مقالہ جات پیش کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی اوکاڑہ، پاکپتن شریف اور عارف والہ کے ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت،
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یوکے اور یورپ کا کامیاب تنظیمی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے سنیئر سٹاف ممبران نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے زیر اہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محمود مسعود قادری، علامہ حسن محمود جماعتی علامہ احمد وحید قادری نے شرکت و خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات، ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ محمد وقار قادری کی زیرِصدارت منعقدہ کیمپ میں نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے ٹرینرز علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری نے مراکز علم کے قیام کے مقاصد اور طریقہ کار پر لیکچرز دیئے۔<
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام شبیر جامی اور رضا المصطفیٰ قادری نے شرکت کی۔ علامہ رانا محمد ادریس قاری نے حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی سیرت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ملتان، ملتان صدر، وہاڑی، بورے والا اور خانیوال کے ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت، نائب ناظم اعلیٰ کو سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.