سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام 18 جولائی2013ء کو پریس کلب جہانیاں میں چھٹے درس عرفان القران کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حافظ احمد دین قادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں محمد شہباز فریدی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام اور تاجروں کے علاوہ ہزاروں مرد و خواتین پروگرام میں شریک تھے۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز گیارہ رمضان المبارک کو ہو گیا۔ نماز فجر کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رضا قادری نے کی۔ اس کے بعد قاری احمد رضا خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ پہلے روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد افضال احمد قادری نے "اختیارت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " پر انتہائی مدلل خطاب کیا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ضلع نیلم آزاد کشمیر میں کورسز کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں 17 تا 20 جون 2013 علامہ اقبال ماڈل سائنس کالج ضلع نیلم میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمات کا انقعاد کیاگیا۔ جس میں مرکز کیطرف سے مرکزی نگران نظامت تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم محمد منہاج الدین قادری اور رہنما تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم پروفیسر محمد طاہراقبال کیانی نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کا انعقاد میونسپل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راؤ اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک شام میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔
لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی ایرانی قونصلیٹ کی جشن نزول قرآن کی تقریب میں شرکت
علامہ محمد اعجاز قادری نے دروس عرفان القرآن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں صحابہ جیسا عشق مصطفی پیدا ہو تو فضائے بدر آج بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ بدر جیسی فتح و نصرت کے لیے ایمان کی وہ کیفیت چاہیے جو صحابہ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن عالم اسلام میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ ایمان کی وہ شمع روشن کر رہی ہے۔
علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے "غزوہ بدر معرکہ حق وباطل" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بدر مسلمانوں کی روحانی قوت کا عملی مظاہرہ تھا۔ آج بھی مسلمان اپنے رب سے پختگی کا تعلق پیدا کر لیں تو انہیں کسی محاذ پر ذلت ورسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ بالخصوص ایک عام مسلمان کے لیے غزوہ بدر ایمانی پیغام ہے۔
اسلام سراسر امن، رحمت، پیار اور محبت کا دین ہے۔ اورنبی اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امن قائم کرنے اور ایک اچھا معاشرہ بنانے کے لیے کہ نہ صرف مدینہ یہود ونصاری بلکہ دیگر غیر مسلم اکائیوں کے ساتھ بھی معاہدات کیے ہیں، اور ایک دوسرے کی مذہبی روایات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا آغاز بعد از نماز فجر انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ درس عرفان القرآن سے علامہ حافظ سعید الحسن طاہری نے خصوصی خطاب کیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے وجود میں فساد کو ازل سے رکھا گیا ہے۔ انسان اگر ان فسادات پر قابو پا لے تو اشرف المخلوقات وگرنہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ انسانی وجود میں موجود خرابیوں اور فسادات پر قابو پانا ہی تزکیہ نفس ہے۔
صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے لودہراں میں دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنی فطرت میں جنگ و جدال، فتنہ گری، مار دھاڑ، تاخت و تاراج اور دہشت گردی کا دین نہیں۔ یہ دین روا داری الفت و محبت اور امن کا دین ہے۔ شیطانی قوتیں اسلام کے غزوات کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہی ہیں حقیقت میں دین اسلام سے بڑھ کر امن و آشتی کا حکم دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔ مومن کا معنی ہی امن دینے والا اور مسلم کا معنی ہی سلامتی دینے والا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں تیسری نشست کا انعقاد کیاگیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد لیہ میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے درس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کی۔ خواتین کے لیے باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 16 جولائی 2013 کو درس عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں علامہ محمد رضا قادری نے تزکیہ نفس روزہ کے مقاصد کے موضوع پر خطاب کیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سماعت کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.