سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریکِ منہاج القرآن سوہاوہ کے تحت جاری فلاحی منصوبہ جات
قرآن حکیم خالق فطرت کا وہ آخری اور حتمی آفاقی پیغام ہے جس میں انسان کی دنیوی و اخروی کامیابیوں کی ضمانت موجود ہے۔ اللہ پاک نے اس کتاب ہدایت و رحمت میں پوری انسانیت کے لئے بالعموم اور امت مسلمہ کے لئے بالخصوص علم، عمل اور فلاح کے دائمی اصول و ضوابطہ متعین فرمائے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سمیت دنیا بھر کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا اعلامیہ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈنمارک میں ہونے والے ان واقعات کو کس طرح بھی قبول نہیں کیا جا سکتا جن میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور اقوام عالم کے مابین اصلاح احوال کے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے اس قرآنی حکم سے روگردانی کی گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور ہم نے تمہیں قبائل اور اقوام کی صورت میں اس لئے پیدا فرمایا تاکہ تم ایک دوسرے کو جان لو۔
عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرمسرت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی درج ذیل نئی کتب زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ مقدمہ سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، (جلد اَوّل) (نظرِثانی و اِضافہ شدہ ایڈیشن) ۔ ۔ ۔
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے پشاور بار کونسل میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد اور سیرت ایک ہی حقیقت کے دو رُخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیک وقت اِعتقادی، عملی، سماجی اور اِصلاحی اَہمیت ہے؛ اور ذکرِ میلاد سے ہم اپنی اِجتماعی اور اِنفرادی زندگی کے ان گوشوں کو منور کرسکتے ہیں۔ تقریب کے صدر جناب جسٹس شہزاد اکبر نے کہا کہ پشاور بار کونسل کی تاریخ میں پہلی بار ایسی محفل کا انعقاد نہایت مبارک امر ہے۔ اس وقت سیرتِ طیبہ کی پیروی ہی مسلمانوں کو دیگر اقوام کی غلامی سے نجات دلا سکتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اِتباع کا چراغ روشن کرسکتے ہیں۔
دستور تحریک منہاج کے آرٹیکل نمبر2 کی جز 2 کی شق viii اور آرٹیکل نمبر 7 کی جز 1 کی شق 5 کے تحت مفوضہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ”سپریم کونسل“ کی تشکیل نو فرمائی ہے جو درج ذیل احباب پر مشتمل ہوگی:
ناظم یوسی 44 لاہور میاں نوید انجم اپنے وفد کے ہمراہ گذشۃ روز تحریک منہاج القر آن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خصوصی دورہ کے لئے آئے۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ وفد سے ملاقات کی۔ شیخ زاہد فیاض نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسلام کا احیا ء اسوّہ شبیری پر عمل پیرا ہوئے بغیر ناممکن ہے۔ حضر ت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خانوادہ سمیت جانوں کا نذرانہ تو پیش کر دیا مگر باطل پذیری سامراج کے آگے سر نہیں جھکایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام حق کی علامت ٹھہرے اور پذیر ی استعمار باطل طاغوت کی علامت بن گیا۔
چوک اعظم (ضلع لیہ) میں فقیر ڈاکٹر نور محمد نقشبندی قادری کے مزار اقدس پر حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ صحیح بخاری شریف کے لیکچرز کو علمائے کرام اور عوام الناس نے سماع کیا۔ یہ لیکچرز بذریعہ ملٹی میڈیا آٹھ روز تک مسلسل چلائے گئے۔ اس میں دور و نزدیک سے سخت سردی میں علمائے کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بڑے ذوق و شوق کا اظہار فرمایا۔ا۔
ترکی کی بڑی فلاحی تنظیم "اوروپا ترک اسلامک بلرلگی" (ATIB) کا ایک وفد گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آیا۔ اس وفد میں ابراہیم ارز، وحید مراپا اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے بعد پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں عیدالاضحیٰ منائی۔
سجادہ نشن دربار قادریہ مخدومیہ قلندریہ چکوال شریف جناب پیر سید محمود الحسن شاہ مستوار قلندر گزشتہ دنوں اپنے پانچ رکنی وفد کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکرٹریٹ وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ یہاں آمد پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی قائد ین نے انکا شاندرا استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ معزز مہمان کو مرکزی ڈائریکٹر فنانس ملک فضل حسین اعوان نے اس خصوصی دورہ کی دعوت دی تھی۔
8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے وہاں پر ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا وہاں پر تعلیم کا نظام بطور خاص بری طرح متاثر ہوا۔ جہاں سینکڑوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز منہدم ہوئیں وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلباء وطالبات کو بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا یوں تو یہ سلسلہ اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے دوران خیمہ بستیوں میں سکولز کا آغاز کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان سکولوں کو مستقل کرنے کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کا کئی دفعہ وزٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں زمین کی خریداری، نشاندہی، نقشہ جات اور سٹرکچر پلان تیار کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے رمضان المبارک کے بابرکت، رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے کے حوالے سے معمولات و وظائف دیئے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔
انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کے فروغ، قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنے، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا اور خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن سنٹرز کا آغاز کیا گیا ہے جس کا تعارف پیش خدمت ہے۔
گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے اقامتی بلاک (رہائش گاہ گوشہ نشین) کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مشرقی حصے میں سیل سنٹر کے ساتھ بائیں جانب اس کام کا آغاز بنیادوں کی کھدائی سے ہوچکا ہے۔ ابتدائی طور پر یہاں سفید کلی سے نشانات لگائے گئے۔ اس کے بعد کرین کی مدد سے اس جگہ سے مٹی باہر نکالی جا رہی ہے۔
عرفان القرآن سنٹر خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز ہو گا۔ جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جائیگی اور خواتین کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کی جائے گی۔ خواتین کو با عمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہو گا۔ اس مقصد کے پیشہ نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ عالی کی زیر پرستی مرکزی سیکر ٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں عرفان القرآن سنٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.