سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے آغوش پروجیکٹ کے سلسلہ میں گذشتہ ہفتے ڈنمارک کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی اور پروجیکٹ سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری گذشتہ دنوں ڈنمارک تشریف لائے۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سینئر عہدیداران اور کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام "مذہب اور انتہاء پسندی" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مورخہ 31 اکتوبر 2009ء کو کوپن ہیگن کی معروف "بلیک ڈائمنڈ" بلڈنگ کی ڈینش لائبریری میں منعقد ہوئی۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بڑے مذاکروں، سیمنارز اور اعلیٰ سطح کے حکومتی پروگرامز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہاں دنیا بھر کے دانشور، مصنفین اور سکالرز لیکچرز دیتے ہیں۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے علمائے کرام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر مذہبی، اخلاقی، روحانی، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شب وروز مصروف عمل ہے۔
ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رہنماء محمد اشرف اوپل کی نماز جنازہ مورخہ 19 اپریل کو جامع مسجد منہاج القرآن، لاہور (پاکستان) کے سامنے ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 08 مارچ 2009 بروز اتوار بمقام Sankt Annæ Gymnasium کے کانفرنس ہال میں ایک عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بعد از نماز ظہر (14:00) ہوا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات ہال میں موجود تھے اور معزز مہمانان گرامی قدر سٹیج پر جلوہ افروز تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے، ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 7 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد اوڈنسے یونیورسٹی کے خوبصورت آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک (ویلبی) کے زیراہتمام مورخہ 21 فروری 2009ء بروز ہفتہ ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین، دانشور، علماء کرام اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سید محمود شاہ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یکم مارچ 2009ء کو استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان میلاد امن مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مارچ کا آغاز کوپن ہیگن مرکز نیروبرو سٹیشن سے ہوا۔
مورخہ 7 اگست 2008ء بروز جمعرات بوقت 09:30 بجے صبح صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب ناظم اعلیٰ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) یورپ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر تشریف لائے تو کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔
مورخہ 7 اگست بروز جمعرات بوقت 18:00 بجے شام منہاج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ویلبی ڈنمارک میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ حسن میر قادری، حاجی گلزار احمد اور حاجی حمید اللہ تھے جبکہ کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 26 فرروری 2011ء بروز ہفتہ کو Bispevej سنٹر میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ ڈنمارک کی سرزمین پر یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کی جانب سے کسی سنٹر کی اتنی زیادہ تزئین و آرائش اور چراغاں کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ اردو، انگریزی اور ڈینش زبان میں جاری رہی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.