سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رکن سجاد احمد ساھی کے والد محترم انتقال کر گئے۔ اناللہُ و انا الیہ راجعون۔ انکی نماز جنازہ کل تین بجے دوپہر ادا کی جائے گئی۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک نے 17 دسمبر 2016 کو منہاج اسلامک سینٹر ویلبی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد نئی نسل میں محافلِ میلاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کرنا تھا۔
منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی ڈنمارک میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دینے کے لیے 2 نومبر 2016ء کو کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر حافظ ساجد اور سیکرٹری جنرل قیصر نجیب کی سربراہی میں دیگر قائدین اور کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے 17 جون 2016 کو یومِ شہداء کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدر فرید مومن نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء صرف پاکستان عوامی تحریک کے کارکن نہیں، ریاست کے شہری اور قوم کے فرزند بھی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیرِاہتمام 28 مئی 2016 کو معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقعہ پر عظیم الشان سالانہ میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلاد فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ نعت خوان میلاد رضا قادری اور منہاج ویمن لیگ یورپین کونسل کی جنرل سیکریٹری طاہرہ فردوس نے خصوصی شرکت کی۔
صدر منہاج ویمن یورپین کونسل محترمہ سمیرا فیصل نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے سفر معراج کی حکمتوں پر روشی ڈالی اور بتایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت اپنی ملاقات کا شرف بخش کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمت و ڈھارس بندھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کی وفات سے انتہائی غمزدہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 9 مئی 2015ء کو عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ایوارڈ یافتہ، ریڈیو اور ٹی وی کے معروف نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مہمان نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کے زیراہتمام مورخہ 25 اپریل 2015ء کو سالانہ عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کارکنان اور وابستگانِ تحریک منہاج القرآن سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر آما میں ہوا جس کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے نوجوان سکالر علامہ محمد ضوریز خوشدل نے ڈینش زبان میں خطاب کیا، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت 24 جنوری 2015 کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈنمارک کے نامور قاری محمد ندیم اختر نے حاصل کی۔ خصوصی نعت کے لئے پاکستان سے تشریف لائے بلبل پاکستان اور حسان منہاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ دیگر نعت خوانوں میں محمد جمیل قادری (صدر منہاج نعت کونسل)، محمد عتیق، محمد اشتیاق، حمزہ فرید شامل تھے۔
آج کے اس پرفتن دور میں جیسے جیسے امت مسلمہ کے قلوب و اذہان سے روح محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکالنے کے لئے شیطانی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ویسے الحمدللہ اپنے ھادی و آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والوں میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے اسکا ثبوت میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک کثیر تعداد میں شریک خواتین و یوتھ نے اپنی شرکت سے دیا۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے زیر اہتمام 10 جنوری 2015 منہاج اسلامک سنٹر آما میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز فخر القراء قاری محمد ندیم اختر نے کیا۔ برطانیہ سے تشریف لائے مہمان نعت خواں حافظ عبدالقادر نوشاہی اور حافظ احسن امین نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پختگی اور اطاعت کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ محمد ادریس الازہری نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی سیدھی گولیوں کا نشانہ بننے والے14 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 20 جون 2014ء کو، کوپن ہیگن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام 13 جون 2014 کو سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضور غوث پاک کی اولاد سیدنا طاہر علاوالدین الگیلانی البغدادی کے عرس مبارک کا اہتمام کیاگیا۔ اس نورانی تقریب کا آغاز مسجد ہذا کے ننھے طالبعلم محمد حاشر رحمن نے آیات بینات سے کیا، نعت کا نذرانہ منہاج یوتھ لیگ کے حمزہ یوسف نے پیش کیا۔
مورخہ 23 مئی 2014 سوات سے منتحب ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ممبر نیشنل اسمبلی، مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر میاں منیر اور مقامی کارکنوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، انکی آمد پر مجلس شورٰی ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (جن کا تعلق بھی سوات سے ہی ہے) نے سینئر تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.