سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
10 مئی 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹرز پر نو منتحب تنظیمات کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ جس میں معززین ڈنمارک کی کثیر تعدادکے علاوہ، مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمات اور شخصیات کے علاوہ، پاکستان تحریک انصاف، لاہور سوسائٹی ڈنمارک، آرائیں کونسل ڈنمارک، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان کمیونٹی فورم اور تنظیم اسلامی کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2014 کو سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض یوتھ لیگ کی صدر طیبہ کوثر نے احسن طورپر سرانجام دیئے۔
QTV کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو برصغیر کے کونے کونے تک پہنچانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمیشہ حاجی عبدالرزاق مرحوم کا احسان مند رہے گا۔ ARY News کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹرکوپن ہیگن میں قرآن خوانی و نعت خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
10 فروری 2014ء بروز سوموار منہاج القرآن یورپ کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی مرکزی لائبریری کا معلوماتی دورہ کیا، وفد میں منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر محمد اشرف کھوکھر، سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے صدر میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل طارق جاوید اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری شامل تھے۔
10 فروری 2014 بروز پیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر میاں عمران الحق نے کوپن ہیگن، ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج سے ملاقات کی، اس موقع پر صوفی محمد اشرف کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی( سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل) اور طارق جاوید (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن، جرمنی) بھی موجود تھے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی (ڈنمارک) نے عاشقان مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دلوں کی سیرابی کے لئے ایک فقید المثال محفل نعت کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اس سالانہ محفل نعت میں خصوصی شرکت کے لئے دو بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں، سید خالد حسین شاہ کراچی پاکستان سے اور قاری عبدالقادر نوشاہی مانچسٹر انگلینڈ سے تشریف لائے جبکہ نقابت کے لئے شعیب ریاض اوڈنسے سے تشریف لائے۔ آیات بینات کی تلاوت کا شرف منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر مدرس قاری محمد ندیم اختر کے حصے میں آیا۔
مورخہ 8 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقا د کیا، جس میں نظامت کے فرائض مسرت ظہور یوتھ کی صدر نے انجام دئیے۔ قرآت کی سعادت محترمہ حافظہ مبشرہ ظہیر نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ فرحت قادری نے پیش کی، عقیدت کے پھول سلمیٰ، حنا اور عظمیٰ نے نچھاور کئے۔
پاکستان کی آزادی کی تحریک میں جن چند علماء و مشائخ نے بابائے قوم محمد علی جناح کا ساتھ دیا ان میں علی پور سیداں نارووال کے پیر جماعت علی شاہ صاحب کا نام سب سے نمایاں ہے ان کی اولاد اور انکی خانقاہ کے گدی نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سکنڈے نیویا کے ایک ہفتے کے دورے کے دوران جب ڈنمارک تشریف لائے تو منہاج القرآن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر صاحب سے ملاقات کی
نئے سلیبس کے تحت بچوں کا تعلیمی سال پورا ہونے کے بعد دسمبر 2013 میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں طلباء وطالبات کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، اس بہترین پرفارمنس کی دوسری وجہ اسلامی دنیا کی معروف دینی درسگاہ الازہر یونیورسٹی سے آنے والے نوجوان منہاجین سکالر، حافط محمد ادریس کی شبانہ روز محنت ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رفقاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی قدرت کا اصول ہے کہ سورج پہلے طلوع اور بعد میں غروب ہوتا ہے لیکن یہاں اللہ رب العزت نے اس اصول کے الٹ مثال کیوں بیان کی۔ بات دراصل یہ ہے کہ اللہ جب کسی قوم کی طرف مسیحا بھیجتا ہے جو کسی استحصالی نظام کے ظلم کے شکار ہوں جو جبر و بربریت کا شکار ہوں تو اس قوم کی مثال غروب ہوتے سورج کی ہے اور اللہ کا ان مظلوموں کی طرف کسی مسیحا کا بھیجنا اس قوم پر رحمت اور کرم کا سورج طلوع ہونے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم کے لیے ڈاکٹر طاہر القادردی ایک مسیحا ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا درد رکھنے والا ہر شخص پاکستان اور اسلام کی سربلندی کی اس تحریک کا حصہ بنے اور شیخ الاسلام کی آواز پر میدان عمل میں آجائے۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج ایجوکیشن سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 3 روزہ دورے پر 10 دسمبر کو کوپن ہیگن، ڈنمارک پہنچے تو ائیر پورٹ پر موجود منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران نے اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر چودھری محمد سرور (ڈنمارک) مورخہ 4 دسمبر2013 کو نجی دورہ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پاکستان پہنچے جہاں نظامت امور خارجہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ویلبی مرکز پر شہادت امام حسین کانفرنس کے عنوان سے مورخہ 20 نومبر 2013 کو پروگرام منعقد ہوا جس میں متعدد کتب کے مصنف، نامور شاعر او ر مقرر انوار المصطفٰی ہمدمی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (منہاجین) کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفقاء و اراکین نے مورخہ 16 نومبر2013 کو مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں مورخہ 16 نومبر 2103 کو شہادت امام حسین کانفرنس کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعدا د میں مرد و زن شریک ہوئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.