سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقا ء علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ جس نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی گویا اس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی۔
سمیرا فیصل نے مشن کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ منہاج القرآن کا اہم مقصد معاشرے میں ایک ایسی تبدیلی لانا ہے جس سے ہماری اخلاقی اور روحانی قدریں زندہ ہوسکیں اور امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وہ وقار اور عزت حاصل کر سکے جو اسکو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا فرمایا تھا۔ آج کے دور میں لوگوں کا اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے تعلق یا تو ٹوٹ گیا ہے یا کمزور ہو گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جہاں مسلمانان عالم کی دینی اور مذہبی راہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے وہیں تعلیم کے میدان میں بھی گرانقدر خدمات انجام دینے کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے۔ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ڈنمارک میں منہاج القرآن کے چار مستقل سنٹرز مسلم بچوں کی تعلیمی و تربیت کا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں۔
(ہفتہ 12 اکتوبر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر ماہانہ گیارہویں شریف و ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ اس ماہانہ محفل ذکر و فکر میں لوگوں کی کثیر تعداد نے ذوق شوق سے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض جناب علامہ محمد ادریس الازہری نے ادا کیے۔
پوری دنیا کی طرح ڈنمارک کے مسلمانوں نے بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر نماز عید کے چھ اجتماعات میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور خوشی کا یہ موقع عطا ہونے پر خدا کے حضور سجدہ ریز ہوئی۔
مورخہ 01 ستمبر2013 مولانا طارق جمیل نے منہاج القرآن ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آپ کی آمد پر منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج، شعبہ تعلیمات کے انچارج اور جامعۃ الازہر کے سکالر علامہ حافظ ادریس احمد اور شعبہ حفظ کے سربراہ قاری ندیم اختر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مقامی عملے کے ہمراہ اپنے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔
وہ رمضان المبارک کی ایک بابرکت ساعت تھی جس میں نہ صرف ایرک کے دل کی دنیا بدل گئی بلکہ نام بھی تبدیل ہو کر محمد اسماعیل ہو گیا۔تین رمضان المبارک بروز جمعہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کو وہ سعادت نصیب ہوئی کہ جس کی آرزو ہر مسلم کے دل کی تمناہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام مراکز پر حسب سابق افطاری کا باقاعدگی سے اہتمام ہو رہا ہے اورتراویح کی نماز میں قراء اور حفاظ خوبصورت آواز اور دلکش لہجے میں کلام پاک کی تلاوت سے دلوں کو شاداب کر رہے ہیں۔
شعبہء تعلیمات منہاج القرآن ڈنمارک انٹرنیشنل جہاں نصابی سرگرمیو ں کے ذریعے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے وہیں غیر نصابی سرگرمیوں کی مدد سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونماپر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اسی مقصد کی خاطرکوپن ہیگن ٹی وی( مقامی ٹی وی لنک)ا ورریڈیو آپکی آواز کے تعاون سے یوم والدین کے موقع پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک پربچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیاگیا
معروف اسکالر اور معیشت دان ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کامیابی کے لیے غیر ضروری بحث و تکرار میں الجھنے سے کارکنوں کی صلاحیتیں برباد ہوجاتی ہیں۔ اس سے ان کے اندر تقوی و طہارت اور للہیت و خلوص میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر شیطانی طاقتیں انہیں گمراہ کردیتی ہیں۔ منہاج القرآن کا سفر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خالصتاً للہیت کا پیکر بن کر معاشرے میں ظلم و جبر اور نااِنصافی کا خاتمہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹر لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 23جون کومنعقدہ ملک گیر ورکرز کنونشن سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے چاروں مراکز کی ویمن لیگ، سسٹر لیگ اور متحرک خواتین کارکنان نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان فوزیہ عباس نے مورخہ 22 جون 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا دورہ کیا جبکہ پاکستان ایمبیسی ڈنمارک کا عملہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک کے صدر مجیب الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ سفر معراج میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہیں اپنی منزل پر جمی بھی تھیں اور جھکی بھی تھیں اور ادھر ادھر کے مناظر میں مشغول نہیں ہوئیں حالانکہ راستے میں لاکھوں عجائب تھے جس میں ہمارے لئے سبق یہ ہے کہ مسلمان کی نظر منزل پر رہے اور دنیا کی مشکلات اسے منزل سے غافل نہ کریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کی جانب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں مورخہ 22 جون 2013 کو ظہرانہ دیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال ادارہ ھذا کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے کیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.