سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے عہدیداران نے مورخہ 8 اگست 2016 قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی اس موقع پرصوبائی صدرچوہدری بشارت جسپال، محمد رفیق نجم، رانا طاہر سلیم، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، علامہ عزیزالحسن اعوان، ڈاکٹر یوسف سیالوی، رانا ناصر نوید، ملک سرفراز قادری، شاہد سلیم اور شبیر حسین بھی موجودتھے۔
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد نے 6 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور قصاص کے لئے احتجاجی مارچ کیا جس کے اختتام پر علامتی دھرنا دیا گیا۔ قصاص مار چ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ یکم اگست 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ 6 اگست بروز ہفتہ کو حکومت کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگی اور کچہری چوک میں اختتام پرعلامتی دھرنہ ہوگا جس سے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 28 جولائی 2016 کو تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر رانارب نوازانجم، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری، سہیل مقصود، زاہد اقبال، رانا عبدالجبار، رانا کرامت علی، اکرام الحق طاہر اور محمد اعجاز ترہانہ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل نے 18 جولائی 2016ء کو عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، اللہ رکھا نعیم، علامہ عزیزالحسن اعوان، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، علامہ غلام مرتضیٰ، رانا محمودالحسن، میاں امجد قادری، رانا ناصر نوید، شاہد سلیم اور خالد رفیق سندھو سمیت کارکنان اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرانتظام 22 جون 2016 کو تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، عزیز الحسن اعوان، محمود الحسن، رانا غضنفر علی، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، آصف عزیز، عامر حسین، حاجی امین القادری، غلام محمد قادری اور عبدالرشید اعوان سمیت دیگر شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا مشترکہ اجلاس 13 جون 2016 کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سلیم، رب نواز انجم، میاں کاشف محمود اور میاں ریحان مقبول سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت آئینی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کا اجلاس 05 جون 2016 کو منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے نائب امیر علامہ اختر حسین اسد، ناظم ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی، علامہ کرم داد خان، علامہ محمد سرور خان اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عزیز الحسن اعوان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عالمگیر عظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس یکم جون 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن اعوان، اے آر نعیم، غلام محمد قادری، محمودالحسن، میاں امجد قادری، خالد رفیق اور رانا کرامت سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس 27 مئی 2016 کو کو ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد کے نگران عمران مبارک، رانا وحید شہزاد، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنما ملک سرفراز قادری، منظور حسین رحمانی، مدثر فاروق، بدر رمیض اور احمد انور سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس 27 مئی 2016 کو ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا ربنواز انجم، رانا محمود الحسن، غلام محمد قادری اور میاں امجد قادری سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے فیصل آباد میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں 26 مئی 2016 کو جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ کے مہتمم اور تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، پیر جمال شاہ، اللہ رکھا نعیم، حاجی محمد سعید، شیخ شاہد فاروق، شیخ انوار، غلام مصطفیٰ کمال، علامہ منیر شہباز، سید حمایت رسول، طارق انجم، غلام محمدقادری، مولانا عتیق سعید اور مولانا سجاد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کا اجلاس مورخہ 25 مئی 2016ء کو ایم ایس ایم پنجاب کے نائب صدر ناصر علی وارثی کی زیرصدارت منعقد ہوا جبکہ ضلعی صدر شاہد سیلم، آصف عزیز، سلیم اقبال، زین العابدین، حافظ مسعود سیالوی کے علاوہ ایم ایس ایم کے دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر تمام صوبائی حلقہ میں MSM کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 16 مئی 2016 کو شبِ مِدحت کا انعقاد کیا گیا جو دور حاضر میں نعت کی کلاسیکی روایت کے امین اور صاحب اصلوب ثناء خوان سید زبیب مسعود شاہ سے منسوب تھی۔ شبِ مِدحت میں نور الحسن، قاری نجم مصطفی، چوہدری بشارت جسپال، ارسلان احمد ارسل، محمد شفیق، علامہ شاہد لطیف، رانا محمد نواز، میاں کاشف محمود، صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال استاد شیر علی خان اور مہر علی خان، علی عباس، علامہ عزیزالحسن اعوان اور رانا طاہر سلیم سمیت ملک کی اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے منتظر ہیں، ظالم اور جابر حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔ جب تک شہداء ماڈل ٹاؤن کے اصل قاتل گرفتار نہیں ہوتے یہ کیس بھی ختم نہیں ہوگا، ہمارے ملزمان وہ حکمران ہیں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.