سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ ’’قائد ڈے 2017‘‘ کی مناسبت سے جھنگ سٹی میں کتب کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ 10 روزہ نمائش کا اہتمام تحریک منہاج القرآن جھنگ نے کیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کو خصوصی رعائت کیساتھ سیل کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، نمائش 10 فروری کو شروع ہوئی اور 20 فروری 2017ء تک جاری رہے گی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن جھنگ کے راہنماء ڈاکٹر عتیق الرحمان سراج کے والد چوہدری سراج دین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں عرس مبارک کی تقریب 21 جولائی 2016 کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے مشائخ عظام اور علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اسلام، پاکستان اور شعبہ طب کیلئے انجام دی گئی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فریدِملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج پر تقسیمِ انعامات کی تقریب منقد کی گئی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالقادر نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے قیام کے اولین دن سے ہی فراہمئ تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر محلہ پرانی عیدگاہ، جھنگ صدر میں واقع ان کے آبائی گھر ’دارالفرید‘ اور حضرت فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ ’دارالعلوم فریدیہ قادریہ‘ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی گئیں، جن میں دارالعلوم کے طلبہ سمیت علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج جملہ اخلاقی، مذہبی، روحانی اور انسانی قدریں دم توڑ رہی ہیں اور انسان ہی انسان کے خون کا پیاسا ہے۔ اس کا حل رجوع الیٰ القرآن ہے، جو انسانی اقدار سکھاتا ہے، امن کی طرف بلاتا ہے، سلامتی کے ساتھ منزل پر لے جاتا ہے اور جو انسانیت کی بقاء اور اس کے ارتقاء کا ضامن ہے۔
ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے پیغام کو پوری دنیا میں عوام الناس تک پہچایا۔ آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ہال میں موجود تمام کارکنان نے Happy Qauid Day کے نعرے لگائے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی، درازی عمر اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا جلد سویرا طلوع ہونے کی دعائیں سے ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کو ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
متاثرین سیلاب گڑھ موڑ، احمدپور سیال کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت ضلع جھنگ کے ہیڈ کوآرٹر پر اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکی۔ سیلاب زدگان نے اپنے غم بھلا کر آج تحصیل احمد پور سیال میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر جمع کر دیا ہے۔ آج اس دھرتی پر انقلاب کا جو منظر میں دیکھ رہا ہوں، یہ ظالموں اور جابروں کے بت پاش پاش کر دے گا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ جھنگ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ جھنگ میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن شور کوٹ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ جھنگ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب کا باقاعد آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اس موقع پر محمد صبغت اللہ قادری، علامہ عبد القدیر قادری ڈائریکٹر دار العلوم فریدیہ قادریہ جھنگ اور غلام سرور قادری امیر تحریک منہاج القرآن مہمان خصوصی تھے۔
رانا محمد ادریس قادری نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 18 کروڑ غریب عوام کے لیے نہ معیشت ہے، نہ مال کا تحفظ۔ نہ حقوق ہیں اور نہ جینے کا حق ہے اور نہ ہی کسی کی آبرو کا تحفظ ہے۔ صرف چند لوگوں کے لیے بنیادی حقوق رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں مجبوریت ہے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہو وہاں کونسی جمہوریت ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.