سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادالنبیﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر تحریک منہاج القران سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 17 اکتوبر 2018ء کو شام 6 بجے جناح باغ کراچی میں میلادالنبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ قائد میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺ رحمۃ للعالمین خاتم النبیین اور پیغمبر امن بن کر تشریف لائے۔ پیغمبر خدا کا پیغام امن، محبت، بھائی چارگی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کی تیاریاں و انتظامات مکمل عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس قائد بالمقابل مزار قائد میں ہو گی۔ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منہاج میڈیا کونسل کے قائدین الیاس مغل، رائو اشتیاق احمد، صارم نور و دیگر صوبائی سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی یہ عظیم الشان کانفرنس اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کیلئے بنیاد ثابت ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری اور مرزا جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کراچیکے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس ان شاء اللہ 17 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد مزار قائد کے سامنے ہو گی۔ جس سے خصوصی خطاب جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزاہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن نارتھ ناظم آباد کے صدر سید ذاکرعلی نے ماہر تعلیم محمد عثمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سید محمد عثمان کو تحریک منہاج القرآن کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے محمد عثمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاجدار کائنات کی آمد سے انسانیت کو جینے کا سلیقہ اور حقوق ملے۔ تاجدار کائنات صرف مسلمانوں کیلئے ہی آخری رسول بن نہیں آئے بلکہ تمام انسانیت کیلئے خاتم النبین بن کر دنیا میں تشریف لائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر نظامت دعوت علامہ سعید رضاالبغدادی نے کہا ہے کہ تلاوت قرآن افضل ترین عبادت ہے جس کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ جس گھر میں تلاوت قرآن ہوتی ہے اس گھر میں اللہ کی رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ روز محشر قرآن حکیم انسان کی شفاعت کرے گا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت و تربیت کے تحت سالانہ عرفان القرآن کورس شروع ہو گیا۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مادیت پرستی کے دور میں تحریک منہاج القرآن کی رجوع الی القرآن مہم عظیم جہاد ہے۔ انہوں نے کہا قرآن ہی وہ کتاب ہے جسکا حرف حرف لازوال حکمتوں سے معمور ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی گلشن اقبال کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔ علامہ نعیم انصاری نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہیں تحریک منہاج القرآن ایک نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے اور اسکے کارکنان عظیم نظریاتی اور انقلابی کارکن ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام وابستگی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس حلقوں میں وابستگی مہم کیمپ لگائے گئے، جہاں شہریوں نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی کے تمام اضلاع کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی تنظیمات اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں جدید اور اعلیٰ تعلیم سے ممکن ہے۔ اقوام تعلیم و ہنر سے بنتی ہیں۔ ہمارے ہاں حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھ کر ایک نا خواندہ قوم کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نا خواندگی کے خاتمے کیلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کراچی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریبات ندھ بھر میں منعقد ہوئیں۔ کراچی بلدیہ میں سفیر امن سیمینار، گلشن حدید میں لیڈر آ ف اسلام سیمینار، کورنگی میں ڈاکٹر قادری آرائونڈ دی گلوب سیمینار، ملیر میں کیک کٹنگ، طارق روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، دھوراجی، سندھی مسلم سوسائٹی اور عسکری میں بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ 3 فروری کی شب کراچی ائرپورٹ پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کراچی روشنیوں کا شہر ہے پر امن کراچی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے مگر یہاں کے باسی بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.