سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف 2009ء کمیٹی کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شہر اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی اعتکاف میں اندورن ملک و بیرونی ممالک سے ہزاروں افراد شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5ویں سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد لاہور Pearl Continental Hotal crystal Hall میں مورخہ 29 اگست 2009ء کو کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دختر محترمہ قرۃ العین فاطمہ نے کی۔ وفاقی وزیر محترمہ ثمینہ گھرکی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ فوزیہ وہاب، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ، ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری اور ساجدہ میر مہمان خصوصی تھیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہرہ پریس کلب کے سامنے مورخہ 24 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 22 اگست 2009ء کو استقبال رمضان سیمینار کا اہتمام کیا گی۔ سیمینار کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قومی امن کونسل کا اجلاس تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 20 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کي صدارت ايم کيو ايم کے مرکزي رہنماء اور سينٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کی جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے صدر نواب شاہ زین بگٹی نے اجلاس ميں خصوصی طور پر شرکت کي۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں "سانجھا پاکستان" سیمینار 13 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ اس پروقار سیمینار کا انعقاد تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 11 اگست 2009ء کو استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز مسجد شہداء سے ہوا۔ ریلی میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر "میری پہچان پاکستان" کے نعرے درج تھے اور بچوں نے اپنے ماتھوں پر پاکستانی پرچم کے رنگ کے ربنز لگا رکھے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ناظم مالیات رانا فاروق عالم پاکستان کے دورہ پر تشریف لائے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران مرکز ی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا وزٹ کیا۔ مرکز پہنچنے پر نظامت امورخارجہ کے سٹاف ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سٹاف کی پیشہ ورانہ استعداد کار اور فنی صلاحتیوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے 3 روزہ ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کورس کا انعقاد تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے کیا۔
نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ان کو روز گار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد قومی یوتھ پالیسی تشکیل دینے کا اعلان کرئے۔ان خیالات کا اظہارمنہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر (MYL) بلال مصطفوی نے یوتھ لیگ لاہور کے زیر اہتمام بعنوان ’’میری پہچان پاکستان‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نظامت دعوت کے زیراہتمام چوتھا 10 روزہ عرفان القرآن کورس کیمپ برائے معلمین و معلمات ختم ہوگیا۔ کورس 6 جولائی سے 16 جولائی تک مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس کی اختتامی تقریب 23 جولائی 2009 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے رکن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے باہمی اشتراک سے ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 13 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ٹریننگ ورکشاپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے دوبارہ نفاذ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف 12 جولائی کو لاہور میں احتجاج مارچ کیا۔ ملک گیر ہونے والے احتجاج مظاہروں کے سلسلہ میں لاہور میں ہونے والے مرکزی مارچ کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ اور سنٹرل کوآرڈنیشن کونسل کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07 جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009 کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت وتربیت نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت و تربیت نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.